صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 36145 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور ان لوگوں کی تعداد 885577 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 48661 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 1385522 ہوگئی ہے اور اس دوران 705 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 32063 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 467882 فعال معاملے ہیں۔
اگر آپ مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے حالات پر نگاہ ڈالیں تو، سب سے متاثرہ مہاراشٹر میں انفیکشن کے 9251 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 257 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 366668 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13389 ہے، جبکہ 207194 افراد انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔
انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر تامل ناڈو میں، اس عرصے کے دوران 6988 نئے معاملے اور 89 اموات کی اطلاع ملی، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 206737 اور مرنے والوں کی تعداد 3409 ہوگئی۔ ریاست کے اسپتالوں سے 151055 افراد کوٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دی گئی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔