हिंदी

جمہوریت بی جے پی کے چھل ودھوکہ دہی سے نہیں چلے گی: راہل گاندھی

نئی دہلی، 26 جولائی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) پر چھل اور دھوکہ دہی کی سیاسی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوریت آئین کے دائرے میں چلے گی اور بی جے پی اس معاملے میں اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوگی  راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کی جمہوریت آئین کی بنیاد پر عوام کی آواز سے چلے گی۔ بی جے پی کے چھل اور دھوکہ دہی کی سازش کو مسترد کرکے ملک کی عوام جمہوریت اور آئین کا دفاع کرے گی۔‘‘
اس درمیان کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر آئین کا گارجین ہوتا ہے اور مرکزی حکومت اور عدالت انہیں آئین کے دائرے میں کام کرنے کے لئے پوچھ سکتا ہے اور ریاست میں آئین کی پیروی کے سلسلے میں ان سے جانکاری لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر کو بہت محدود اختیارات دیئے گئے ہیں اور وہ جمہوریت کی دفاع میں ایک زیور کی طرح ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا