अन्य

سدرشن۔نوکر شاہی جہاد: دانش کا مودی سے چوہان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

نئی دہلی، 27 اگست (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کو ’جہادی‘ کہہ کر ملک مخالف گمراہ کن تشہیر کرنے کا ’سدرشن چینل‘ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سریش چوہان کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
لوک سبھا رکن مسٹر علی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا،’جنونیت اور بے لگام زبان نے آج بابائے قوم گاندھی جی کی تحریک عدم تعاون سے پیدا شدہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کے ماتھے پر جہادی کی مہر لگا دی ہے۔ گاندھی جی کے بیٹے دیوداس نے استاذ کی حیثیت سے اس یونیورسٹی کی خدمت کی۔ آزادی سے پہلے اور بعد میں جامعہ نے قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی ایسی سرفہرست یونیورسٹی کے طلبہ کو ’جامعہ کے جہادی‘ کا نام دینا اور وہ بھی محض اس لیے کہ یہاں کے طلبہ بڑی تعداد مین انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروسز (آئی اے ایس) اور انڈین پولیس سروسز (آئی پی ایس) کے لیے منتخب ہو رہے ہیں یا ان کے جیسے سابق طلبہ رکن پارلیمنٹ منتخب کیے جا رہے ہیں۔