राजनीति

یوگی حکومت بنکروں کی مدد کرے:پرینکا

لکھنؤ:28اگست(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو یاد دلایا ہے کہ لاک ڈاؤن میں معاشی بدحالی کا سامنا کررہے بنکروں کی بجلی معافی کے لئے ان کے ذریعہ لکھے خط کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے محترمہ واڈرا نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’میں نے 13مئی کو یوپی حکومت کو خط لکھ کر بنکروں کا بجلی معاف کرنے و لاک ڈاؤن سے پیدا بحران میں مدد کے لئے ہر ایک بنکر کنبے کو 12000روپئے فی ماہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
بنکروں کی بری حالت کو دیکھتے ہوئے حکومت کو فورا یہ قدم اٹھانے چاہئے تاکہ اس آرٹ کو بچایا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ محترمہ واڈرا نے خط میں لکھا تھا کہ کورونا وبا سے عوامی زندگی متاثر ہے۔