अन्य

سماجی رہنما صغیراحمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

راشٹریہ لوک دل اترپردیش کے سینئر لیڈر وسیم حیدر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سینئر سوشلسٹ لیڈر اور ہم سب کےبزرگ اورہردلعزیز ملی وسماجی رہنما صغیراحمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے. وسیم حیدر نے کہا کہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے وہ نہایت خوش اخلاق اور سنجیدہ سیاستدان تھے انکے ساتھ لکھنو کے مختلف پروگراموں میں مجھے بھی شامل ہونے کا موقع ملا ہے انکو میں نے جہاں تک دیکھا انکی گفتگو میں قوم کا درد اورآپسی اتحاد کا پیغام ہمیشہ رہتا تھا انکا مشن رہتاتھاکہ ملک وریاست کی ترقی و خوشحالی زیادہ سے زیادہ کیسے ممکن ہو. انکی خاص خوبی یہ بھی تھی کہ وہ اپنے سے چھوٹوں سے بہت نرم مزاجی سے کلام کرتے تھے. میں نے انکے لہجہ میں کبھی تلخی نہیں دیکھی انھیں سب خوبیوں کی وجہ سے لکھنوکے سماجی وسیاسی حلقوں میں وہ بہت پسند کیے جاتے تھے . ان کے انتقال سے ایک اچھے اور نیک رہنما سے صرف انکا آبائی علاقہ بریلی بدایوں ہی نہیں بلکہ لکھنو شہر بھی سونا ہوگیا. وسیم حیدر نے مرحوم کی مغفرت اور گھر والوں کے صبر جمیل کی دعا کی ہے