मनोरंजन

اجے دیوگن کے بھائی انل دیو گن کا انتقال

ممبئی، 6اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز اجے دیوگن کے بھائی اور ڈائرکٹر انل دیوگن کا انتقال ہوگیا۔
وہ 45برس کے تھے۔

2020بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لئے کافی خراب ثابت ہورہا ہے۔
بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔
انل دیوگن کا کل رات انتقال ہوگیا۔
بتایا جارہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے انل دیوگن کا انتقال ہوگیا ہے۔
اجے دیوگن نے سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ افسوسناک خبر شیئر کی ہے۔
اجے نے اپنے بھائی انل دیوگن کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اجے دیوگن نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ کل رات میں نے اپنے بھائی انل دیوگن کو کھو دیا۔
انکی بے وقت موت سے ہمارا پورا کنبہ ٹوٹ گیا ہے۔
اے ڈی ایف ایف اور میں ہمیشہ انہیں مس کریں گے۔
ان کی روح کو سکون کے لئے دعا کریں۔
کووڈ۔
19وبا کے سبب ہم لوگ پرارتھنا سبھا نہیں رکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ انل دیوگن نے اپنے کیریر کے شروعاتی دنوں میں جیت، جان، اتہاس، پیار تو ہونا ہی تھا اور ہندستان کی قسم جیسی فلموں میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طورپر کام کیا۔
2000میں ریلیز ہوئی فلم راجو چاچا میں انل دیوگن نے اجے دیوگن کی ہدایت کاری کی تھی۔
فلم میں کاجول نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
ا سکے بعد انل دیوگن نے بلیک میل اور حال دل جیسی فلموں میں شریک ہدایت کار ی کی۔
2012میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم سن آف سردار میں انل دیوگن نے کریٹیو ڈائرکٹر کے طورپر کام کیا۔