अन्य

تاج محل ،لال قلعہ اور قطب مینار پر لگی کیپنگ کو بڑھا سکتا ہے محکمہ آثار قدیمہ

نئی دہلی ، 22 اکتوبر ( ہ س)۔ تاج محل ، لال قلعہ ، قطب مینار جیسے ورثوں کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی ) ان تاریخی مقامات پر لگی کیپنگ یعنی ایک دن میں محدود لوگوں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ گذشتہ دنوںسے ان تمام یادگاروں کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ ان یادگاروں پر آن لائن بکنگ کا بندوبست ہے ، لیکن محدود تعداد کی وجہ سے ، بہت سارے لوگوں کو ٹکٹ ہی نہیں مل رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ، بہت سے مراکز نے ہیڈ کوارٹر سے کیپنگ کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئےکہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ، اے ایس آئی ان تمام زیادہ دیکھے جانے والے تاریخی مقامات کے لئے کئے گئے بندوبست میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ کورونا دور میں بھیڑ بھاڑ کے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے لئے ایک لائحہ عمل بھی تیار کیا جارہا ہے۔ فی الحال ، تاج محل میں ایک دن میں صرف 5000 افراد داخل ہوسکتے ہیں ، یعنی صبح کے وقت 2500 اور شام کے وقت 2500۔ اسی طرح ،لال قلعہ ، قطب مینار کوایک دن میں صرف 1500 افراد ہی دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ یادگاروں میں یہ کیپنگ 1000 بھی ہے۔ ابتدا میں ان ورثوں کی سیر کرنے والے لوگوں کی تعداد خاصی کم تھی ، لیکن اب لوگوں کو ان ورثوں کو دیکھنے کے لئے بہت انتظار کرنا پڑرہا ہے۔

ہندوستھان سماچار