अन्य

سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین زبردست حادثہ کے شکار ہوئے

نئی دہلی، 30دسمبر(ہ س)۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابقکپتان محمد اظہرالدین کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس زبردست حادثے میں اظہرالدین بال بال بچ گئے۔ راجستھان میں کسی کام کے سلسلے میں آئے اظہرالدین کی کار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اظہرالدین کو کسی قسم کی چوٹ آنے کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ ان کے نجی معاون کے مطابق وہ محفوظ ہیں۔

ذرائع کے مطابق راجستھان کے سوروال میں محمد اظہرالدین کی کار حادثہ کا شکار ہوئی۔ ان کے پی اے نے بتایا ہے کہ اظہرالدین کو کسی بھیطرح کی چوٹ نہیں آئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اظہر کی کار بے قابو ہوکر چوراہے پر الٹ گئی۔اس کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑے ایک نوجوان کو چوٹ آئی ہے اوراس کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ تاہم ، اظہر کے ذاتی معاون کے مطابق انہیں کسی بھی طرح کی چوٹ نہیں آئی ہے۔

محمد اظہرالدین کچھ دن پہلے بی سی سی آئی کی سالانہ عام میٹنگ کے لئے احمد آبادمیں تھے۔ وہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کے لئے احمد آبادگئے تھے۔ انہوں نے وہاں منعقدہ فرینڈشپ میچ میں بھی حصہ لیاتھا۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اظہرالدین سیاست میں آگئے تھے اور وہ کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن بھی جیتے اور ممبر پارلیمنٹ رہے۔ بعد میں وہ پھر کھیل میں واپس آگئے۔ وہ فی الحال حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اظہرالدین کئی ٹی وی چینلوں کے کرکٹ شوز میں ایکسپرٹ کے طور پر بھی نظر آتے ہیں۔ 

ہندوستھان سماچار