अन्य

پروفیسر ثناء اللہ ندوی کو عربی زبان و ادب میں ان کی خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا گیا

علی گڑھ، 4/جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہئ عربی کے استاد پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی کو عربی زبان و ادب میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف کری ٹیویٹی فار پیس، لندن نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ پروفیسر ثناء اللہ کو عالمی یومِ عربی کے موقع پر آن لائن اجلاس میں ’سپریم رول آف آنر‘ سے نوازا گیا۔
پروفیسر ثناء اللہ نے عربی، انگریزی اور اردو میں ادب، ثقافت، فلسفہ، یوگا اور تصوف وغیرہ کے موضوعات پر 13/کتابیں اور 250 سے زائد تحقیقی مقالے تصنیف کئے ہیں۔ انھیں 2006ء میں صدر جمہوریہ ہند نے عربی زبان و ادب کے میدان میں ان کی خدمات کے لئے مہرشی بدرائن ویاس سمّان سے نوازا تھا۔