अन्य

عوامی الجھن کو دور کرنے کے لئے عوامی نمائندوں کو پہلے کورونا ویکسین لگوانی چاہئے، شبیر عباس

آگرہ، کورونا کے خطرے سے لوگو ں کی اُمید ظاہر کرنے والی کورونا ویکسین تنازعات میں ملوث دکھائی دیتی ہے، عوام اُور سیاسی جماعتیں اس ویکسین پرشدید درعمل کا اظہار کر رہی ہیں، سماجواد ی پارٹی قومی صدر پہلے ہی اس ویکسین پر سوال اُٹھا چکے ہیں، اُنہو ں نے ویکسین لینے سے صاف انکار کیا ہے، عوا م کا ۶۱ جنوری کو کوڈکی ویکسینیشن پرکہنا ہے کہ یہ ویکسین سب سے پہلے عوامی نمائندوں کولگائی جائے، تاکہ عوام ویکسین سے نڈر ہو سکے، عوامی نمائندوں کو ویکسین لینے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا چاہئے،کانگریس کے سینئر رہنماشبیر عباس کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین پہلے عوامی نمائیدوں کو لگائی جانی چاہئے، تاکہ لوگوں کا بھر پور اعتماد ہو اور اس مہم کی حمایت کریں، ویکسین کے بارے میں ابھی بہت سی الجھن بتائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے عوا م میں خوف ہے، اس الجھن کے خاتمہ کرنے کے لئے پہلے عوامی نمائندوں کو چاہئے وہ صحت سے متعلق کارکنوں کے ساتھ ویکسین لیں،