अन्य

ڈاکٹر ریتا نگم کو این سی سی ڈائریکٹرجنرل کا تعریفی خط

آگرہ، آگرہ کالج این سی سی گرلزونگ کی انچارج لیفٹیننٹ ریتا نگم کو این سی سی میں حصوصی تعاون کرنے پر این سی سی کے ڈائریکٹرجنرل نے تعریفی خط کے اعزاز سے نواز ا ہے، یہ اعزاز ہر سال کیڈٹ اور ایس سی سی افسران کو این سی سی میں خصوصی تعاون کرنے پر دیا جاتا ہے، ڈاکٹر ریتا نگم اس سال یو م جمہوریہ پریڈ میں بھی حصہ لے رہی ہیں، اس سے قبل آگرہ کالج کے ڈاکٹر امت اگروال، ڈاکٹر وی کے سنگھ اور کیڈٹ تانیاجین یہ اعزازحاصل کرچکے ہیں، ڈاکٹر ریتا کے اعزاز پر آگرہ گروپ کمانڈر بریگیڈئر منوج موہن، آگرہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس کے مشرا، کور کے کمانڈنگ آفیسر کرنل روہت کھنہ، میجر برکھاگروبکشانی، میجر آر کے سنگھ، فلائٹ لیفٹیننٹ وی کے سنگھ اُورلیفٹیننٹ امت اگروال نے خوسی کا اظہار کیا ہے اور مبارکباد دی ہے،