राजनीति

مسلمانوں کو تربیت سے دور نہ کریں، ڈاکٹر اندریش کمار

آگرہ، شیام لال سرسوتی شیشو مندر یمنہ پل آگرہ میں مسلم راشتریہ منچ کے ذیر اہتمام شری رام مندر تعمیرات ندھی سمرپن مہم پروگرام کا اہتمام کیا گیا، اس پروگرام میں مہمان خصوصی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قومی ایگزیکٹوممبر اور مسلم راشٹریہ منچ کے رہنما ڈاکٹر اندریش رہے،
پروگرام کی ابتدا ء تلاوت قرآن پاک سے ہوئی، اس کے بعد مہمان حصوصی ڈاکٹر اندریش کمار نے بہت سارے نکات پر بات کی، انہوں نے کہا کہ آگرہ بھائی چارے، ثقافت اور تعلیم اور محبت کا شہر ہے،یہاں وطن پرستی لوگوں کے دل میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں، ملک ایک ہے، سنجھی تہذیب ہے، آباؤ اجداد بھی عام ہیں، رواج بھی ایک ہے، ہم سب کو ساتھ رہنا ہے، کسی کی تنقید کرنے کی ضرورت نہیں کرنی ہے تنقید جھگڈوں کا باعث بنتی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ مسلمانوں کو تربیت اور فروغ سے دور کرنے کی سیاست نہ کریں، اُنہیں قومی دھارے میں شامل ہونے دیں، ہمارا طریقہ اتحا د اور امداد ہے،ہم ہندوستان میں ذندگی کو ضائع نہیں کرنا چاہتے، ہم ایک خوشحال اور آبادی والا، آموداستانہ ہندوستان چاہتے ہیں اور یہی ہمارا راستہ ہے، پوراصحن ہندوستان جیاکارہ کے نعروں سے گونج اُٹھا، ہندوستان جئے کے نعرے پانچ مختلف ذبانوں، اُردو، فارسی، انگریزی، ہندی اور سنسکرت میں بلند ہوئے، پروگرام کا اختتام قومی ترانہ جناگن من کے ترانے کے ساتھ ہوا،
پروگرام کے اختتام پر مسلم سوسایٹی نے شری رام مند کی تعمیر کے لئے بہت بڈی لگن ادا کی، پروگرام کی صدارت حاجی الطاف حسین نے کی،سٹیج پر مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر اسلام عباس موجو رہے، نظامت اسلام خان نے کی، اس موقع پر اشفاق سیفی، غلام محمد، مولانا احترام البقی، سید باقی، کالو انصاری، ذاہد وارثی، اسماعیل خان، شاہد خان، محمد ابرار، عرفان قریشی، رضوان احمد، سید وارث علی، اکیل الدین، حاجی شریف الدین، مولانا ندیم، علی محمد، محمد ہاشم، شریف،مولانا نایاب، محمد شاکر، انعام اللہ خان، اسلم سیفی وغیرہ موجو رہے،