अन्य

نجی فارم کے لئے ویب رجسٹریشن ضروری ہے، وائس چانسلر.

آگرہ، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے چانسلر آفس میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، پریس کو خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹر اشوک متل نے کہاکہ آئندہ آنے والی تقریب کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں،اس کے علاوہ نجی فارم بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ڈال دیئے گئے ہیں، جو صرویب رجسٹریشن کرکے ہی پرُکیا جا سکتا ہے، فارم ۵۱ اپریل تک پرُکیے جا سکتے ہیں،
اہم نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو مندرجہ ذیل ہیں،
(۱) کانورکیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، تمغے اور عنوانات تیار ہیں، خاص طور پر یہ آگاہ کرنا ہے کہ یونیورسٹی کی ۸۲ طلباء نے قومی سطح کے کھیلوں میں میڈلز حاصل کئے تھے،ان طلباء کو اعزاذی چانسلر سے نوزا جائے گا،
(۲) یونیورسٹی کی مرکزی امتحانات اپریل کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والے ہیں، امتحانا ت کا اختتام پیندر ہ جون تک ہوگااور سیشن کا باقاعدہ اعلان جولائی تک ہو گا، نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی،
(۳)تعلیمی سیشن ۰۲،۹۱۰۲ میں رہائشی یونٹ کے محکموں میں ۵۶۲۱ طلباء نے داخلہ لیا تھا اور موجودہ سیشن میں ۳۳۷۱ طلبانے داخلہ لیا تھا، اس طرح رہائشی یونٹ میں طلبہ کی تعداد میں تقریبا ۷۳فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ یونیورسٹی کے لئے فخر کی بات ہے،
(۴) یونیورسٹی میں خالی پڈی مستقل آسامیوں کو پرُ کرنے کے سوال کے جواب میں وائس چانسلر نے بتا یا کہ سال ۳۱۰۲ میں سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈی این جوہر نے کچھ تقرریاں کیں، جن کا معاملہ معزز ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، اس معاملے پر قانونی رائے لی جارہی ہے، صورتحال واضح ہونے کے بعد ہی اس کا فیصلہ کیا جائے گا،
پریس کانفرنس میں تعلقات عامہ کے افسر پروفیسر پر دیپ شریدھر اور پروفیسر انیل ورما موجور تھے،