अन्य

اے ایم یو ٹیچر کا سولر پی وی ٹکنالوجی پر لیکچر

علی گڑھ، 26 جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کے ڈاکٹر محمد طارق نے AICTE اسپانسرڈ اور لکھنؤ یونیورسٹی کے قابل تجدید توانائی کے مرکزتعلیم و تحقیق کے زیراہتمام منعقدہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (ATAL-FDP) میں ‘سولر پی وی ٹکنالوجی کے میدان میں جدید انوویشن، ڈیزائن اور ترقی’ کے عنوان سے ایک لیکچر پیش کیا۔
ڈاکٹر طارق نے شمسی ٹیکنالوجی میں موجودہ اور مستقبل کی اختراعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس بات کا تعین کرنا ضروری ہے کہ آئیڈیا یا ٹکنالوجی پیٹنٹ کے قابل ہے یا نہیں۔
ڈاکٹر طارق نے گذشتہ دو دہائیوں میں شمسی پی وی سسٹمز ٹکنالوجی کی ترقی، عالمی توانائی کی تبدیلی کی راہ، توانائی سے متعلق کاربن کے اخراج، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، گرڈ انضمام اور شمسی PV سسٹمز کے معاشی پہلو پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر طارق نے شرکا کو تاکید کی کہ وہ اپنے خیالات / ٹکنالوجی کو پیٹنٹ کریں اور انڈسٹری اکیڈمیا کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔