राजनीति

کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی پریس کانفرنس میں مقامی لیڈر نے اُردو صحافی کو سوال پوچھنے سے روکا

آگرہ، اُترپردیش میں کانگریس پارٹی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیارت میں اپنا وجود قائم کرنے میں مصروف ہے، پرینکاگاندھی واڈرا ہر وقت ٹویٹر کے ذریعے اُترپردیش کے عوامی مسائل کو اُٹھا تی رہتی ہیں اور عوام کے پاس جاتی ہیں، پرینکا ریاست کے ہر عام آدمی کو ساتھ لانے کی بات کرتی ہیں، لیکن ضلع آگرہ کی کانگریس ایک الگ کہانی لکھ رہی ہے، یہاں اُردو ذبان کے صحافیوں کو ایک مقامی کانگریس لیڈر نے سلمان خورشید کی پریس کانفرنس میں سوال پوچھنے پر روک دیا، کہا کہ کاکن بات کررہے ہیں، آپ ان کے بعد بات کر سکتے ہیں، انقلاب کے نمائیدہ خاور ہاشمی نے کہا کہ میں اُردو کے مشہور اخباروں سے تو کہا کوئی بات نہیں، آپ انتظار کی کریں،
واضح ہو کہ اُردو صحافیوں کو شہر کانگریس کمیٹی نے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا،
اُردو میڈیا پریس کلب کے قومی صدر اظہر عمری نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آگرہ کانگریس اُردو ذبان کے صحافیوں کو نچلے درجے کا صحافی سمجھ رہی ہے، لیکن کوئی بات نہیں، ہم نچلے درجے عوام کی آواز صحافی ہیں، میں ضلعی کانگریس کو ایک چوٹی سی بات کہنا چاہوں گا کہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے قومی آواز نام سے ایک اُردو اخیار شائع کروایا تھا، جو۸۰۰۲ تک شائع ہوا، اگر آگرہ کانگریس کو لگتا ہے کہ اُنہیں اُردو اخبار میں شائع ہونے میں کوئی مسئلہ ہے تواُردو میڈیا پریس کلب آگرہ کے اُردو صحافیوں کو کانگریس سے پرہیز کرنے کے لئے کہے گا،، پریس کلب کانگریس کے قومی صدر کوایک خط بھی لکھے گا، اُن سے یہ سوال پوچھے گا کہ اُتر پردیش نے تمام اضلاع میں اگر ضلع کانگرس کو اُردو اخبار سے پریشانی ہے تو تما م ضلاع کے اُرد و صحافیوں سے کہا جائے گا کہ وہ کانگریس سے دور رہیں،