राजनीति

اُترپردیش میں حکومت کی کنجی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے پاس، اجمل خان

ایٹا، پرگتی شیل سما ج وادی پارٹی (لوہیا) اقلیتی سیل کے ضلعی صدر اجمل خان نے کہا کہ اُترپردیش میں ۲۲۰۲ کے اسمبلی اسمبلی انتخابات میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کے بغیر کوئی حکومت تشکیل نہیں ہوگی۔پارٹی کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو زمینی لیڈر ہیں، پارٹی کی تنظیم ریاست میں مضبوط ہے، ہم سبھی کارکنات انتخابات کے لیے تیار ہیں، پارٹی کا واحد مقصد ہے کہ ریاست کی عوام کو وہ سب کچھ حاصل ہو جس کی وہ اپنی منتخب حکومت سے توقع کرتی ہے،عوام موجودہ حکومت سے ناراض ہے، خان نے کہا کہ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) عوام کے اعتماد پر وپورا اُترے گی،