राजनीति

پولیس نے بجلی کے مسائل کے خلاف ایم ڈی آفس کا گھیراؤ کرنے والے ایس پی کارکنوں پر کیا لاٹھی چارج

آگرہ، کسانون کے بجلی کے مسئلے کے حوالے سے سماج وادی پارٹی نے ڈی وی وی این ایل کو گھیرلیا، دکناچل ودیوت وترن نگم لمیٹڈ (ڈی وی وی این ایل) کے خلاف محاذ کھول دیا، اس دوران ضلع اور شہر کے عہداروں نے مشترکہ طور پر کسانوں کے مسائل، بجلی کے غلط بلوں کے مسائل، بہت کسانوں کو ڈیفالٹر کر ا ن کے خلاف کی گئی وصولی اور ریہات میں بجلی کی عدم دستیابی کے لیے آواز اُٹھائی، پہلے سے طے شدہ گھیراؤ کے بارے مین پہلے ہی خبردار، پولیس انتظامیہ نے ایم ڈی آفس کے دروازے بند کر دیے اور ایم ڈی ڈی وی وی این ایل امیت کشور نے ان کا میمورنڈم لیا، اس دوران ہنگامہ بڈھتا گیا، پولیس پارٹی کارکن پرلاٹھی چارج کیا،اس میں ایس پی شہر صدر واجدنثار سمیت کئی کارکن معمولی ذخمی ہوئے ہیں،
اس موقع پر ایس پی کے قومی جنرل سیکریٹری رام جی لال سمن نے کہاکہ انتظامیہ کو پہلے ہی پارٹی کارکنو پر لاٹھی چارج کرنے کی دعوت دی گئی تھی، ایس پی کارکن معقول مطالبات لے کر آئے تھے، وہ کوئی بم نہیں لائے تھے،
ضلع صدر مدھوسودن شرما نے کہا کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے، ہم پہلے بھی کسانوں کے مسائل کے لیے میمورنڈم دینے آئے تھے لیکن ایم ڈی نے میمورنڈم نہیں لیا،آج سپائیوں کی ایک بڈی تعداد کسانوں کے مسائل کے لیے سڈکوں پر نکل آئی ہے،
شہر صدر واجد نثار نے کہا کہ کسانوں کے بجلی کے مسائل کے حوالے سے ایس پی کے کارکنوں کی ایک بڈی تعداد سڈکو ں پر نکل آئی ہے، شہر میں ٹورینٹ پاور کے ذریعے جعلی تشخص کرکے ریکوری کی جارہی ہے، اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو ایس پی ایک بڈی تحریک شروع کرنے کے لیے تیار ہے، خود پر لاٹھی چارج کے حوالے سے واجد نثار نے اس واقعے کو طالبان قرار دیا،