अन्य

جالندھر شہر اور آس پاس کے علاقوں میں مولانا کلےم صدیقی کی رہائی کو لے کر جلوس نکالے گئے ،لوگوں نے بی جے پی مردہ باد کے نعرے لگائے


جالندھر8اکتوبر(مظہر عالم) ریاست پنجاب کے شہر جالندھر اور آس پاس کی مساجد میں آج نمازجمعہ کے بعد مولانا محمد کلےم صدیقی کی رہائی کو لے کر جلوس نکالے گئے ۔لوگوں نے بی جے پی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پرجلوس کی قیادت کررہے مسجد قبا کھانبرہ کے پردھان مولانا مظہر عالم مظاہری نے کہا مولانا کلیم صدیقی کی پوری زندگی بقائے باہمی سے تعبیر ہے۔ان کی زندگی میں کسی کو تکلیف پہنچانا نہےں ہے۔ انھوں نے تو اس ملک کی قدیم اقدار کو باقی اور محفوظ رکھنے میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ایسے شخص کو بیجاالزامات لگاکر گرفتار کرکے پس زنداں پہنچانا قابل مذمت عمل ہے۔انھوں نے کہا سچی بات ےہ ہے کہ یوپی میں ۲۲۰۲ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہےں۔بی جے پی سرکار ماحول کو بگاڑنے اور ہندو مسلم میں مذہبی اور سماجی وطبقاتی نفرت پیدا کرنے کے لیے ایسے کارہائے بد انجام دینے میں لگی ہے۔مولانا مظہر عالم نے کہا امید تو یہی ہے کہ اب لوگ بالغ النظر اور ذی فہم ہوچکے ہےں،بظاہر مجھے نہےں لگتا کہ رائے دہندگان اس مرتبہ بھی بی جے پی کے ان چکرویوہ میں پھنس کر اپنے ووٹ بیکار کریں گے۔انھوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ قانون کے دائرہ مےں رہ کر وہ جہاں بھی ہےں،بی جے پی سرکار کو اکھاڑ پھینکیں ،کیونکہ بی جے پی والوں کے پاس آپس میں لڑانے کے علاوہ ملک کے استحکام اور بے روزگاری نیز مہنگائی کو ختم کرنے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہےں ہے۔دیگر شرکاءمیں پیر زادہ نصیر الدین،عثمان قریشی،کلےم آزاد،علاءو الدین،عبد الباری سلمانی،جبار خان،عابد سلمانی،عبد المنان،محمد نوشاد ،حاجی ظہیر،نسیم ٹھیکیدار اور ارشاد پردھان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔