अपराध

وضو گھرسے کرکے آئیں،حاجی محمد اقبال

آگرہ، نہر والی مسجد واقع سکندرا کے خطیب حاجی محمد اقبال نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ جب آپ اپنے گھر سے کسی آفس میں جاتے ہیں کسی فیکٹری میں جاتے ہیں اپنی شاپ پر جاتے ہیں یا کسی سے ملنے جاتے ہیں تو آپ بلکل تیار ہو کر اپنے گھر سے نکلتے ہیں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے بہت سے بھائی جب مسجد میں آتے ہیں اللہ کے گھر میں اپنی عبادت کے لیے آتے ہیں تو وہ بغیر تیاری کے ہی آجاتے ہیں بغیروضو کے جس کے بغیر نماز نہیں ہوتی جس کے بغیر آپ اللہ سے بات نہیں کر سکتے اور پھر مسجد میں آکر وضو کرتے ہیں جبکہ باقی جگہوں پر ہم ایسا نہیں کرتے ۔مسجد دنیا میں تمام جگہوں سے بہترین جگہ ہے ہمیں اللہ کی عبادت کرنی ہے اللہ سے بات چیت کرنی ہے لیکن اس کے باوجود ہم لوگ اس طرف سے لاپرواہ ہے اور مسجد میں آکر مکمل تیاری کرتے ہیں آپ کو اگر معلوم ہو جائے کہ اس میں فائدہ اور نقصان کیا ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں آج کے بعد کوئی بھی شخص اپنے گھر سے وضو کر کے آئے گا اس کے تعلق سے کئی احادیث ہیں میں صرف مفہوم عرض کرتا ہوں جب آپ اپنے گھر سے وضو کر کے نماز کیلئے مسجد روانہ ہوتے ہیں تو آپ کے ہر قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور ایک برائی مٹائی جاتی ہے اس سے بڑا بینیفٹ اور کیا ہوسکتا ہے اس سے بڑی اسکیم اور کیا ہوسکتی ہے کہ ہمارا کچھ خرچ نہیں ہو رہا اور ہم کو اتنا بڑا فائدہ ہورہا ہے میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ جب کوئی نماز کے لیے مسجد میں جانے کا ارادہ کرے تو مکمل طور پر اپنے گھر سے تیار ہو کر چلے اور اس بات کو جان لے کہ وہ اللہ کے گھر میں جا رہا ہے جو سب سے پاکیزہ ہے وہ جا کر اللہ سے بات کرے گا جو سب سے بڑا ہے ہے اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ آپ آئندہ اپنے گھر سے تیاری کر کے ہی آئیں مسجد میں جو انتظام ہوتا ہے وہ صرف مسافر کے لئے ہوتا ہے یا پھر ان لوگوں کے لیے ہوتا ہے جن کے پاس اپنا کوئی انتظام نہیں ہوتا وہ مسجد میں آکر وضو کرتے ہیں اور نماز میں شامل ہو جاتے ہیں اللہ سے دعا ہے اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین