अन्य

جشن غوث اعظم رح درگاہ حضرت سیدنا امیر ابولعلاء رح پرمنعقد

آگرہ، درگاہ حضرت سیدنا شاہ امیر ابولعلاء قدس اللہ سرہ العزیز کے سہن میں واقع مسجد میں جشن حضورغوث اعظم رح کا سالانہ پروگرام ۲ دسمبر ۲۰۲۱ بروز جمعرات کوسجادہ نشین سید محشتم علی شاہ ابولعلائی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی شروعات مسجد کے امام عبدالوہاب نے قران پاک کیتلاوت سے کی۔صبح ۱۱:۳۰ بجے سے محفل سما کا اہتمام کیا گیا۔نعت خواں سیف رضاودیگر حضرات نے کلام پیش کئے، گلزاراکبرآبادی نےاپنا کلام پیش کیا۔
ظہر کی نماز کے بعد علماکرام کا بیانات ہوئے۔ جس میں مولانا مدثرخان قادری، مولانا مسرور رضا قادری، مولانا دلکش جالونوی، مولانا ارشرالرحمٰن قادری، نائب سجادہ نشین سید اشاعت ابولعلائی نےحضور غوث اعظم کی ذندگی پربیان کیا۔نائب سجادہ نشین سید وراثت علی ابولعلائی،نائب سجادہ نشین سید کیف ابولعلائی، سید عاصم علی ابولعلائی، سید شہاب علی، سید اظہرعلی،سید اقبال علی، سیدعریب علی، میڈیا انچارج محمد عامل نے درگاہ میں گل پوشی، چادر پوشی کی۔