अन्य

اگرجل ابھیشیک ہوا تو، متھرا میں کانہا جی کو آب زم زم پلائیں گےہم : شبانا کھنڈیلوال

آگرہ،آل انڈیا علما بورڈ نئی دہلی خواتین ونگ کی نو مقرر قومی صدر شبانا کھنڈیلوال نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندو بھارت واہینی کی قومی صدر راجیہ شری نے اعلان کیا ہے کہ وہ ۶ دسمبر کو متھرا کی شاہی جامعہ مسجد میں شری کرشن کا جل ابھیشیک کریں گی۔ ملک کی فضا کو برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی مسلمان کمزور نہیں ہے، بلکہ امن پسند ہےوہ امن چاہتے ہیں۔ مسلمانوں کوملک کی سپریم کورٹ پر پورا اعتبار ہے۔ انکو نہیں ہے، یہ اپنےآپ کوسبھاش چندبوس کی نبیرہ بتاتی ہے،ہمیں اس بات پر شبہ ہے۔سبھاش چند بوس کا پورا ملک عزت کرتا ہے۔انہوں نے ملک کے دشمنوں سے ٹکر لی،اپنے ملک کے لوگوں آپس میں لڑوانے کا کام کبھی نہیں کیا۔آج ہم بھی یہ اعلان کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے ایساکیا تو ہم متھرا میں کانہا جی کو آب زم زم پلائیں گے، کیوں کہ اگرپوتر جل(مقدس پانی) انکے پاس ہے توہمارے پاس بھی مقدس پانی ہے۔ہمارا ماننا ہے کہ کانہا جی ہم سب کے ہیں انہوں نے ہمیشہ محبت کرنا سکھایا، نفرتے بانٹنا ، ہمارا اس پر یقین ہے۔
پریس کانفرنس سے پہلے نو مقرر قومی صدر شبانا کھنڈیلوال آگرہ کے لوگوں نے آل انڈیا علما بورڈ نئی دہلی خواتین ونگ بننے پر انکی گل پوشی کی۔ انہوں نے اردو اکادمی لکھنوکے ہال میں آل انڈیا علما بورڈ نئی دہلی کی جانب سے ’ہندوستان میں اردو کا مستقبل‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ انہیں(شبانا کھنڈیلوال) عزیز الفاطمہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ساتھ ہی مجھے (شباناکھنڈیلوال) کو آل انڈیا علماء بورڈ کا خواتین ونگ کی قومی صدر پرمقرر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان میں خواتین کوآل انڈیا علماء بورڈ سےاور اردو جوڑنا۔ ہندی انگلش کی طرح اردو کو بھی ترجیح دینا۔کامکاجی خواتین کو روزگار مہیا کرانا۔اردوذبان کو بچوں کو تعلیم دینا وغیرہ کام کو انجام دوں گی۔