अन्य

اُترپردیش کانگرس کی 31/ مارچ سے 7 اپریل تک تین مرحلوں میں ”مہنگائی سے پاک ہندوستان مہم“

لکھنؤ/اترپردیش میں انتخابات کے بعدجس طرح سے عوام کو مہنگائی جھیلنی پڑرہی ہے،کانگریس پارٹی 31/ مارچ سے 7/ اپریل تک تین مرحلوں میں ”مہنگائی سے پاک ہندوستان مہم“شروع کرنے جارہی ہے،ریاستی کانگریس کے ترجمان کرشن کانت پانڈے بتایاکہ عوام کی کشتی میں سوار ہونے کے لئے پٹرول،ڈیزل،گیس،سلنڈر،پی این جی،کی قیمتیں ۷۳۱/دنوں تک برقرار رہیں،آج کیاصورت حال پیدا ہوگئی ہے کہ گزشتہ ہفتہ گھریلو بجٹ کے لئے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگیا ہے،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،جبکہ گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے،سچ یہ ہے کہ اچھے دنوں کی لوٹ مار نے لوگوں کا بجٹ ہی بگاڑ دیا ہے۔
ترجمان کہا کہ بی جے پی حکومت نے پہلے کی طرح ۷۳۱ دنوں بعدجیب کاٹنا شروع کردیا ہے،جس کی وجہ سے متوسط طبقہ، عوام،نوکری پیشہ،گھریلوخواتین،سبھی پریشان نظر آرہے ہیں،ایسے میں کانگریس پارٹی نے ”مہگائی سے پاک ہندوستان مہم“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،۱۳/مارچ ۲۲۰۲ء کو صبح ۱۱/ بجے کانگریس لیڈر اورکارکنان عوام کے ساتھ ان کے گھروں کے باہراور عوامی مقامات پرسلنڈروں،اسکوٹروں،بائیکوں،خالی پٹرول، ڈیزل کے ڈبے وغیرہ پہناکرقیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف احتجاج کریں گے،اس سے گونگی،بہری،بی جے پی حکومت کی توجہ مبذول ہوگی۔
ترجمان نے بتایاکہ دو سے چار اپریل کے درمیان صبح ۱۱/بجے، ضلع /شہرکانگریس کمیٹیاں ”مہنگائی سے پاک ہندوستان“دھرنے کا اہتمام کریں گی،اور ہیڈکوارٹر پرعوام کے ساتھ مارچ کریں گی،۷/اپریل ۲۲۰۲ء کو صبح ۱۱/ بجے کانگریس کارکنان، فرنٹل آرگنائزیشن ڈپارٹمنٹ اور سیل،اور سول سوشل گروپس ریاستی صدر دفتر پر دھرنا اور مارچ کااہتمام کریں گے، جس میں تمام ڈسکٹرکٹ سٹی، کانگریس کمیٹیاں، بلاک کانگریس شامل ہوں گی،ترجمان نے کہا کہ اچھاہوتا اگربی جے پی اپنے منثور میں یہ بھی کہتی کہ انتخابات کے بعد ہم اشیاء کی قیمتوں میں غیرمناسب اضافہ کریں گے۔