अन्य

مدرسہ معین الاسلام آگرہ میں جلسہ دستار بندی

آگرہ، مدرسہ معین الاسلام شاہ گنج آگرہ میں جلسہ دستار بندی کا عظیم الشان پروگرام حضرت مولانا محمد شمیم صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا

جلسے کا آغاز جناب مولانا قاری ابو نصر أمام مسجد صاحب نے قرآن کریم کی تلاوت سے فرمایا اور مدرسہ کے طالب علم عزیزم محمد ارباز نے نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا جلسہ میں عالم کی ڈگری حاصل کرنے پر اعزازی طور پر جناب مولانا حافظ و قاری محمد اسامہ بن جناب صغیر احمد صاحب صاحب کی دستاربندی کی گئ
مدرسے سے فارغ حافظ قرآن جناب عبدالقادر اور جناب حاجی محمد ذاکر صاحب کے پوتے محمد توفیق کی دستار بندی کی گئی
جلسے میں میں تقریر کرتے ہوئے جناب مولانا محمد علی صاحب نے فرمایا کہ فرمان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ دنیا میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن کریم کو سیکھے اور قرآن کریم کو سکھائے
جناب مولانا عبدالمتین صاحب نے فرمایا کہ دنیا میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی عہدہ کوئی بھی ڈگری حاصل کر لے مگر اس کی دستار بندی نہیں ہوتی صرف قرآن کا علم حاصل کرنے پر دنیا میں بھی انسان کو دستار بندی کر کے اعزاز بخشا جاتا ہے اور کل حشر کے میدان میں بھی اللہ رب العزت تاج پہنا ییںگے
خطبہ صدارت میں حضرت مولانا محمد شمیم صاحب نے فرمایا کہ دنیا میں ہم انسانوں کو چاہیے یے کہ دین سیکھنے اور سکھانے والوں کے ساتھ ہم سب محبت کا عظمت کا معاملہ کریں تاکی اللہ رب العزت دنیا و آخرت میں میں ہم سب کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے آئے
جلسہ میں میں جمیعت علمائے ہند ضلع آگرہ کے ترجمان جناب صغیر احمد صاحب حضرت مولانا محمد شمیم عالم صاحب حضرت مولانا ضیاء محمود صاحب جناب شارق ملک صاحب جناب فیصل عثمان صاحب جناب مشتاق ہاشمی صاحب صاحب جناب منظور علی صاحب جناب اشتیاق احمد صاحب جناب حاجی محمد زاہد صاحب جناب حاجی محمد خالد صاحب جناب حاجی محمد عمران نذیر صاحب جناب حاجی محمد عمران صاحب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا
اخیر میں ملک میں امن وامان اور انسانیت کی کامیابی کے لیے انسانوں کی بھلائی کے لیے جناب مولانا حافظ و قاری محمد اسامہ صاحب نے دعا فرمایا
جلسے کی نظامت مدرسہ کے صدر المدرسین جناب مولانا محمد عزیر عالم صاحب نے کی