آگرہ، مہانا فاتحہ اور سالانہ افطار درگاہ حضرت سیدنا شاہ امیر ابولعلاء رح پر ۱۱ اپریل ۲۰۲۲ بروز پیر کو اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چادر پوشی گل پوشی حضرت کے آستانہ پر پیش کی گئی اور روزہ افطار کیا گیا۔ جس میں درگاہ حضرت سیدنا شاہ امیر ابولعلاء رح کے سجادہ نشین متوّلی و آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے جنرل سیکریٹری حضرت قبلہ سید محتشم علی ابولعلائی، نائب سجادگان سید وراثت علی ابولعلائی، سید اشاعت علی ابولعلائی سید کیف علی ابولعلائی، سید اقبال علی، سید اریب علی، سید عاصم علی، سید شہاب علی، سید اظہر علی نے درگاہ پر انتظامات سنبھالے۔
درگاہ حضرت سیدنا شاہ امیر ابولعلاء رح کے سجادہ نشین متوّلی حضرت قبلہ سید محتشم علی ابولعلائی نے کہا کہ رمضان میں عبادت کے ساتہ ساتہ غریبوں کی مدد بھی کریں۔
رمضان کا مہینہ برکت والا مہینہ ھوتا ھے۔اس مہینہ میں سب سے زیادہ اللہ کی عبادت کی جاتی ہے، اللہ کا ایک اہم فریضہ روزہ رکہا جاتاہے۔ جو اللہ کی نیک عبادتوں میں ایک عبادت ہے۔ بطور خاص اس مہینہ میں غریبوں کی مدد بھی کی جاتی ہے جسے صدقہ فطر کھتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں غریبوں کا خیال رکھنا بھت زیادہ ضروری ہے۔ یہ مہینہ لوگوں کو پیار اور محبت کا پیغام دیتا ہے،انھوں نے کہا کہ سال میں گیارہ مہینوں کے بعد رمضان کا مہینہ آتا ہے اس لیئے اس مہینہ میں لوگ زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کریں۔ رمضان کا مہینہ اللہ کی عبادت کے لئے سب سے بہتر مہینہ ہوتا ہے۔ لوگوں کو آس پڑوس اور رشتہ داروں میں غریب لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے، صدقہ فطر کے پیسوں کو غریب، یتیم، بےسہارا، اور ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ضروری ہوتا ہے۔
درگاہ حضرت سیدنا امیرابولعلاء پر ماہانہ فاتحہ اور سالانہ روزہ افطارکے موقع پرآستانہ حضرت میکش کے نائب سجادہ نشین سید فیض علی شاہ قادری نیازی، درگاہ مرکز صابری کے حاجی عمران علی،حاجی قاسم علی، سید انتخاب احمد ، حسین میاں، شاہد ندیم، فادر مون، غلام محمد، صوفی حضرات اور زائرین نے شرکت کی اور روزہ افطار