अन्य

سپریم کورٹ نے ای وی ایم سے متعلق عرضی کو خارج کیا

نئی دہلی،۔ سپریم کورٹ نے ای وی ایم ووٹنگ کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔ جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس درخواست میں کوئی میرٹ نہیں ہے۔

درخواست ایڈوکیٹ منوہر لال شرما نے دائر کی تھی۔ درخواست میںکہا گیا تھا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 61اے جو ای وی ایم کے استعمال کی اجازت دیتی ہے ، اسے جوڑنے کے لئے پارلیمنٹ کی منظوری نہیں لی گئی ۔ اس لیے یہ غیر آئینی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کرانے کا حق نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انتخابات صرف بیلٹ پیپرس کے ذریعے کرائے جا سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار