अन्य

  پاکستان حکومت کا پیدل سفر حج پر جا رہے شہاب چتر کو ویزا دینے سے انکار کرنا شرمناک

اگر پڑوسی دیش نے رستہ نہ دیا تو چین کے راستے مکہ اور مدینہ شریف پہنچے گے۔شاہی امام مولانامحمد عثمان لدھیانوی کا بیان

لدھیانہ   , مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدر دفتر میں پنجاب کے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ بھارت سے پیدل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا رہے کیرالہ کے جناب شہاب چتر کو ویزا دینے سے انکار کر کے نہایت شرمناک حرکت کی ہے، شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شہاب چتر نے پیدل سفر حج شروع کرنے سے پہلے پاکستان کی بھارت میں ایمبیسی سے رابطہ کیا تھا اس وقت دہلی پاکستان ہائی کمشنر نے کہا شہاب بھائی سے کہا کہ آپ اپنا سفر شروع کرد یں کیونکہ ویزا کی معیاد تین ماہ ہوتی ہے اور ابھی کیونکہ اپکو بھارت میں ہی تین ماہ سفر کرنا ہے آپ جب واگہا باڈر کے قریب ہونگے تو اپ کو ویزا دے دیا جائیگا، اور جب شہاب بھائی اب بھارتیہ پنجاب سے گزرتے ہوئے سرحد کے قریب پہنچ گئے ہیں تو پاکستان ہائی کمشن نے نخرے دکھانے شروع کر دئے، گزشتہ بیس دن سے پاکستان ہائی کمشنر شہاب بھائی کو پریشان کر رہا ہے اب ان کے سامنے شرائط لگا رہا ہے کہ اپنی حکومت سے لکھوا کر دو تو ویزا دنگے، شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ حد تو یہاں تک ہو گئی کے ابھی تک پاکستان ایمبیسی نے شہاب بھائی کا پاسپورٹ تک نہیں لیا، پاکساتن کے افسران ایسے پیش آرہے ہیں کہ گویا یہ پیدل حج پر نہیں کسی تقریب کے لئے ویزا مانگ رہے ہوں، شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ پاکستان حکومت کے افسران کی اس بے رخی پر شہاب بھائی حیران و پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ میری اب تک شہاب چتر سے ملاقاتوں کے درمیان جو بات سامنے آئی وہ یہ تھی کہ اچانک پاکستان ایمبیسی کا اس مقدس سفر کو روکنا کیوں چاہتی ہے، پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو شرم آنی چاہئے اسلام کے نام کا ڈھنڈورا  پیٹنے والے ملک میں سے ایک پیدل حج پر جا رہے انڈین مسلمان کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، شاہی امام نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں نے پڑوسی دیش سے کبھی کچھ نہیں چاہا پہلی مرتبہ اپنے ایک ہم وطن دینی بھائی کے لئے مکہ مدینہ جانے کے لئے راستہ مانگا ہے اس میں بھی شہاز شریف کی حکومت اور پاکی ہائی کمیشن انکار کر رہا ہے، شاہی امام نے کہا کہ محسوس ہو رہا ہے کہ شہاب کا قصور بھارتیہ مسلمان ہونا ہے ورنہ اگر کچھ قانونی پیچدگی بھی ہوتی تو بھی پاکستان کی حکومت اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کر کے شہاب چتر صاحب کو ویزا دے سکتی تھی، شاہی امام نے کہاایک طرف جہاں پاکستان کے مسلمان شہاب بھائی کا استقبال کرنا چاہتے ہیں وہیں دوسری طرف بھارت میں انکی ایمبیسی اس معاملہ میں ذیادتی کر ہی ہے، شاہی امام نے کہا حکومت پاکستان نے حاکم اور افسران یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اس مقدس سفر کو روک کر اپنی کچھ مفادات حاصل کر سکتے ہیں تو یہ انکی خام خیالی ہے اگر پاکستان کا ویزا نہ دیا گیا تو انشاء اللہ چین کے رستے یہ مقدس سفر مکمل کیا جائیگا، شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے اس موقعہ پر بھارت کے پردھان منتری کواپنی جانب سے ئی میل خط میں گزارش کی ہے کہ شری نریندر بھائی مودی جی شہاب بھائی کے اس مقدس سفر کو مکمل کروانے کے لئے ودیش منترالہ کو ادیش دیں چین اور تجاکستان کے راستہ شہاب چتر کو مکہ بھیجنے کے انتظامات کر ویں، شاہی امام پنجاب نے گلہ کیا کہ پاکستان کا میڈیا بھی خاموش ہے اگر بھارت کے خلاف کوئی بات ہو تو فورا بولتے ہیں اوربھارتہ مسلمانوں کے ہمدرد بنتے ہیں لیکن جب انکے دیش کے حاکم ایک مظلوم مسلمان کے ساتھ ذیادتی پر اتر آئے ہیں، شاہی امام نے بھارت اور پاکستان کی عوام سے گزارش کی ہے کے اس پیدل جانے والے خوش قسمت حاجی کے لئے آواز حق بلند کریں تاکہ یہ اللہ کے گھر تک خیریت سے پہنچ جائے