अन्य

ڈاکٹر ذاکر حسین کی یاد میں اویسس ہائر سکینڈری اسکول اسوڑہ میں پروگرام کا انعقاد


انسپائر ایوارڈ ڈپارٹمینٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گرنمینٹ آف انڈیا کی جانب سے علیگڑھ میں منعقد سائنسی ایجادات پر میڈل حاصل کرنے والے طلباہ وطالبات کو اعزاز سے نوازا گیا
ہاپوڑ (سید اکرام)ڈاکٹر ذاکر حسین کی زندگی ہمارے لئے نمانہ اور قابلِ تقلید تھی وہ با اصول اور سچے محبِ وطن ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک مفکرر دانشمند اور قوم وملت کے بہترین آئڈیل تھے ، سابق صدرِ جمہوریہ ہند ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے وہ ایک دانشور، مجاہد آزادی، صاحب طرز ادیب، مترجم، خطیب اور منتظم تھے۔ انھوں نے ملک کی تعمیروترقی اور تعلیم کے میدان میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔وہ اس قابل تھے کہ انھیں ہندوستان کا سب سے بڑا اعزازبھارت رتن ملا تھا ان کی یاد میں اویسس ماڈل ہائر سکینڈری اسکول اسوڑہ میں ایک پروگرام کاانعقاد کیا گیا جس میں انسپائر ایوارڈ ڈپارٹمینٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گرنمینٹ آف انڈیا کی جانب سے علیگڑھ میں منعقد سائنسی ایجادات پر میڈل حاصل کرنے والے اویسس کے تین طلباء کو اعزاز سے نواز گیا بالخصوص ان کامیاب طالبِ علموں کے والدین کو بھی شال اوڑھا کر اعزاز دیا گیا پرو گرام کی صدارت ادارہ کے بانی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق پروفیسر خالد سیف اللہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض اسکول کے بانی و مینیجر محمد رضوان نے بخوبی انجام دیئے پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر حسین کی کارکردگی اور ان کی شخصیات نیر ملک کی تئیں خدمات کا اعتراف کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا پرو گرام میں انسپائر ایوارڈ ڈپارٹمینٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گرنمینٹ آف انڈیا میں میڈل حاصل کرنے والی اویسس موڈل ہائر سیکنڈری اسکول اسوڑہ ہاپوڑ کی طالبہ کیفیہ ،کہکشاں اور محمد دانش نے سائنسی ایجادات کے سلسلہ میں اپنے تجربات پیش کئے
ساتھ ہی ان بچوں کو سائنسی پرو گرام میں تعاون دینے والے اساتذہ اسکول کے پرنسپل ماسٹر خوشی نور اور سائنس کے ٹیچر حسرت پوار کو بھیان کی کدمات کے تئیں شال اوڑھا کر نوازا گیا اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بڑی تعداد میں اساتذہ اور دیگر رفقاء نے شرکت کر کے بچوں اور ادارہ کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی
اس موقع پر ابرار یوسف ڈاکٹر ایم ایچ انصاری ، پی این حامد حسن ، محمد احمد، حسام عبد الباسط ، الطاف حسین ، سلیم احمد پرو فیسر ایم اے وہاب ، شباب احمد، ڈاکٹر کلام ، سماجی کارکن عمر فاروق عرف داد ماسٹر اکبر علی اور محمد ندیم انجینئر وغیرہ نے شرکت کی
واضح رہے کہ اویسس ماڈل ہائر سکینڈری اسکول اسوڑہ وہ تعلیمی اور مردم خیز ادارہ ہے جو گنگا جمنی تہذیب کی علمبردار سر زمین اسوڑہہاپوڑ میں دینی ماحول میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم میں کئی دہائیوں سے مصروف عمل ہے ۔ پروگرام کے اخیرمیں بانیء ادارہ محمد رضوان نے پرتکلف میزبانی پیش کی اس کے بعد تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر ایک حسین سنگم اور حسن کا امتزاجی روایت جو شاذونادر ہی کسی مقام یا تقریب میں دیکھنے کو ملتا ہے کہ اعزاز یافتہ امیدواروں کے والدین جنہوں نے اہپنے گوشہء جگر کو تعلیم کے میدان میں اتارا ہو تو نا کی حوصلہ افزائی کی گئی ہو وہ جدید اور حسین روایت اویسس ماڈل ہائر سیکینڈری اسکول اسوڑہ میں دیکھنے کو ملا جو قابلِ تحسین اور لائقِ تقلید بھی ہے اس روایت اور پہل کی پزیرائی کی جانی چاہئے
کیپشن پروگرام میں باہنر طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مفکر قوم وملت بانیء ادارہ پروفیسرسید خالد سیف اللہ