उर्दू

ڈاکٹر رزمی صدر شعبۂ اردو پی ۔جی ‌کے عہدے پر فائز


بھاگلپور : مونگیر یونیورسٹی، مونگیر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اردو رابطہ کمیٹی ،بھاگلپور کے صدر ڈاکٹر شاہد رضا جمال
(شاہد رزمی)کو مونگیر یونیورسٹی ،مونگیر کے شعبۂ اردو پی،جی کا صدر بنایا گیا ہے۔مونگیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر عزت مآب پروفیسر شیاما رائے کے حکم نامے سے یہ تقرری عمل میں آئی ہے، جس کی مدت کار تین سال کی ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد رزمی شعبۂ اردو مونگیر یونیورسٹی، مونگیر کے دوسرے سربراہ ہیں ۔اس سے قبل ڈاکٹر راشد طراز شعبۂ ہذا کے صدر شعبۂ اردو تھے۔
ڈاکٹر رزمی کے صدر شعبۂ اردو مونگیریونیورسٹی، مونگیر بننے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے جے ۔پی یونیورسٹی چھپرہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ شعبۂ ہذا یقینا ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔خوشی کا اظہار کرنے والوںاہم افراد میں مونگیر یونیورسٹی کے ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر بھویش پانڈے ،ڈاکٹر دیوراج سمن، ڈاکٹر ہریش چند شاہی ،ڈاکٹر شیو کمار منڈل، ڈاکٹر جی۔ سی پانڈے ،ڈاکٹر امر کمار، ڈاکٹر رنجن کمار ،ڈاکٹر پریہ رنجن تیواری ،ڈاکٹر انشو کمار،ڈاکٹر اجیت کمار ٹھاکر،ڈاکٹر کلال باکھلا، ڈاکٹر یو۔ ایس داس ،ڈاکٹر ارشد رضا،ڈاکٹر حبیب مرشد خان، ذاکر حسین ،اسد اقبال، تسنیم کوثر، سجاد عالم ،آفاق ازاد، منہاج عالم،منیش کمار،افضل وغیرہ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔