آگرہ۔ مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں “ڈپریشن “کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی۔ انھوں نے کہا آج کی معلومات میں نے ایک ڈاکٹر صاحب کے مضمون سے لی ہیں۔ ڈپریشن کیا ہے ؟ اس کو پہلے سمجھ لیں۔ جب کوئی بات انسان کے ذہن میں بیٹھ جاے اور وہ یہ فیصلہ نہیں کر پاتا کہ اس کے دماغ میں بیٹھی ہوئی بات صحیح ہے یا غلط ، وہ کوئی بھی فیصلہ نہیں لے پاتا ہر وقت اسی میں الجھا رہتا ہے۔ آہستہ آہستہ اس کی اپنی تمام صلاحیت ختم ہوجاتی ہے اور یہ اس کا خطرناک وقت ہوتا ہے اس طرح وہ خود کو سب سے الگ کرلیتا ہے کسی بھی کام میں اس کو کوئی بھی دلچسپی نہیں ہوتی۔ اس طرح وہ “ڈپریشن “ میں جانا شروع ہو جاتا ہے ، لیکن مومن کا معاملہ الگ ہوتا ہے۔ اس کو اگر ذہنی دباؤ یعنی ڈپریشن ہوتا ہے تو اس کو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہونا کفر ہے اس وجہ سے مومن کبھی ڈپریس نہیں ہوتا۔ مسلم کی حدیث میں بتایا گیا ہے “ مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے اس کے ہر کام میں خیر ہے یہ مومن کے علاوہ کسی کو حاصل نہیں ، اگر اسے کوئی خوشی ملتی ہے تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اور اگر تکلیف ملتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے “ اس لیے وہ ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتا۔ اگر ہم اسلام کے اصول فالو کرتے ہیں تو ہمارے مسئلے خود ہی حل ہوجاتے ہیں۔ سورہ شوری کی آیت نمبر 30 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے “تمہیں جو کچھ مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمارے اپنے ہاتھوں کی کمائی کا بدلہ ہیں “ اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ انسان پر جو بھی مصیبت آتی ہے وہ خود اس کے کرتوتوں کی وجہ سے آتی ہے ، بھلے ہی انسان سمجھے یا نا سمجھے ، اس لیے ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرناچاہیے اور اسی سے صبر کی توفیق بھی مانگنی چاہیے ، جب بھی اس طرح کے حالات ہوں تو ہمیں زیادہ سے زیادہ اللہ کی طرف راغب ہونے کی کوشش کرنی چاہیے ، قرآن کی تلاوت خوب کریں اپنے کو مصروف رکھیں۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔
اسلامی اصولوں کو فالو کرنے سے انسان ڈپریشن سے بچ سکتا ہے : محمد اقبال
January 12, 20240

Related Articles
August 16, 20240
یہ ہماری نا اہلی ہے کہ اپنے بزرگوں کے سرماے کی حفاظت نہیں کرسکے : محمد اقبال
آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج کے خطبہ جمعہ میں مسلم وقف بورڈ کے تعلق سے بات کی ، انھوں نے کہا کہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ ہمارے بزرگوں نے کسی نیک کام اور عظیم مقصد کے لیے اللہ کی رضا
Read More
May 16, 20240
وژن 2026 کے اسکالرشپ ایوارڈ یافتہ نے مغربی بنگال جوڈیشل سروس امتحان پاس کیا
راہل کے والد کا نام حسیبل ایس کے ہے ۔ پیشے سے راج مستری ہیں، روزانہ کی مزدوری پر کام کرتے ہیں
نئی دہلی : وژن 2026 کے اسکالرشپ شعبے کے لیے یہ خبرخوشی لیکر آئی کہ اس سے وابستہ مغربی بن
Read More
September 23, 20240
سی ٹیگ کی جانب سے کیریئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد
نوجوان بدلتے ہوئے روزگار کے مواقع سے باخبر رہیں/ رضوان احمد
نئی دہلی : سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس (CTAG) کی جانب سے پٹنہ میں واقع جماعت اسلامی ہند کے ہال میں کیریئر کاؤنسلنگ پر
Read More