उर्दू

منتخب مسلم طلبہ کو جما عت اسلامی ہند کی فیلوشپ



جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سےہونہار مسلم طلبہ کے لیے مولانا عبدالباسط انور فیلوشب کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ڈاکٹر خالد مبشر الظفر صاحب نے کہا کہ جماعت ہمیشہ ہی سے خدمت اور تعلیم کی افزائش کی طرف متوجہ رہی ہے انہی کوششوں کےتحت جماعت نے مولانا عبدالباسط انور صاحب کے نام سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے فیلوشپ کا اہتما م کیا ہے۔ اس تنہیت تقریب میں امیر حلقہ نے منتخب طلبا کی ا ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جماعت طلبا و نوجوانوں کی تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور پیشوارانہ تعلیم کی طرف متوجہ کرنے کے لئے ہمیشہ کوشہ رہی ہے ۔
ڈائریکٹر ایچ آر ڈی جناب ایس۔ایم۔ فصیح اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار مسلم طلباء کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس کے تحت جماعت نے آٹھ طلبہ کا انتخاب کیا جن کو 15,000 روپے کا چیک، میمنٹو اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ جن طلبہ کو یہاں منتخب کیا گیا ہے وہ میڈیا ، قانون ، علم معاشیات اور علم تاریخ کے میدانوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ یہ فیلوشپ جماعت اسلامی ہند مولانا عبدالباسط انور صاحب کے نام سے موسوم کی گئی ہے۔