آگرہ ۔ مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے اپنے خطبہ جمعہ میں آج اسرائیل کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ میں مقدمہ کے بارے میں لوگوں کو بتایا، انھوں نے کہا کہ ایک چھوٹے سے ملک نے اتنا بڑا قدم اٹھایا ، اور اس نے دنیا میں کسی کی بھی پرواہ نہیں کی ، اصل میں اس نے ایک طرح سے دنیا کی سپر پاور امریکہ کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ اسرائیل کے پیچھے امریکہ ہی تو ہے ، ساوتھ افریقہ ایک کم زور سا ملک ہے لیکن اس نے انٹرنیشنل کورٹ میں اسرائیل کے خلاف یہ مقدمہ کر دیا ، یہ کوئی عام بات نہیں ہے بہت بڑی بات ہے جب کہ دنیا میں مسلم ممالک پچاس سے زیادہ موجود ہیں ، قرآن میں اس کا جواب موجود ہے ، سورہ محمد آیت نمبر 38 کا خلاصہ “اور اللہ بے نیاز ہے تم ہی اس کے محتاج ہو۔ اور اگر تم نہ مانوگے تو وہ اور قوم لے آے گا جو تمارے جیسے نہ ہونگے “ اللہ نے اپنا کام کرا لیا، آپ بیٹھے رہیں ، وہ ہمارا محتاج نہیں ہم سب اس کے محتاج ہیں ، یہ بات ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، یہ ہی وجہ ہے جو آج دنیا بھر میں ہم ذلیل و خوار ہیں اور جگہ جگہ ذلّت ہمارا “ مقدر” بن چکی ہے ، جب تک آپ قرآن کو اپنا “ رہنما” نہیں بناؤ گے دنیا میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،کاش ہمارے حکمراں اور ہم سب عوام اس بات کو جان لیں ، اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔
اللہ نے ساوتھ افریقہ سے کام لے لیا ، آپ اپنے گھر آرام کریں : محمد اقبال
January 26, 20240
Related Articles
September 27, 20240
جس دن ہم کو یہ فرق سمجھ میں آگیا اسی وقت سے ہماری سوچ بدل جاے گی ؛ محمد اقبال
آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو یہ پیغام دیا ، کہ وہ اس لیے پریشان نہ ہوں کہ فلاں شخص تو پرماننٹ نماز بھی نہیں پڑھتا ، اس کے باوجود وہ بہت خوشحال ہے ، انھوں نے ک
Read More
February 21, 20240
خادمین امت کی جانب سے قرآن فہمی پروگرام-۱۷ کا اعلان
اساتذہ کے لئے ریاستی سطح پر مضمون نویسی مقابلہ
ناندیڑ:خادمین امت کی جانب سے قرآن فہمی پروگرام قرآن کے حقوق بہتر انداز میں ادا کرنے، اپنے فرض منصبی کو جاننے، قرآن کو سمجھنے ، غور و فکر کرنے، او
Read More
July 20, 20240
وشال گڑھ فساد
مسجد کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو پولس نے ابتک گرفتار نہیں کیامبینہ طور پر پولس اصل مجرمین کو بچا رہی ہے ، مولانا حلیم اللہ قاسمیممبئی فرقہ پرستوں اورشرپسندوں کی زیادتی کے شکارفسادزدہ
Read More