उर्दू

یونیورسٹی پی جی اردو ڈپارٹمنٹ مونگیر یونیورسٹی مونگیر کے زیر اہتمام مشاعرہ کوی سمیلن کا انعقاد

بھاگلپور یونیورسٹی پی جی اردو ڈپارٹمنٹ مونگیر یونیورسٹی مونگیر کے زیر اہتمام مشاعرہ کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔جو دوروزہ مشاعرہ کوی سمیلن اور سیمینار کا حصہ تھا۔مشاعرے کا افتتاح مونگیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شیاما رائے نے شمع افروزی سے کیا۔اس کے بعد ہی مہمانوں کی عزت افزائی گلدستہ اور شال دے کر کی گئی۔اس موقع پر پروگرام کی سرپرست پروفیسر ڈاکٹر شیاما رائے،مہمان اعزازی جے پی یونیورسٹی چھپرہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی،مہمانان ذی وقاربھاگلپور کے ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن،مونگیر کے ڈپٹی میئر خالد حسین جبکہ دیگر مہمانان میں یونیورسٹی کے ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر بی سی پانڈے،جے ایس آر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر دیو راج سمن،رجسٹرار کرنل بی کے ٹھاکر، ڈاکٹر شو کمار منڈل اور گریش چند پانڈے شریک ہوئے۔


پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر شیاما رائے نےپی جی اردو ڈپارٹمنٹ کے صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ان کے آنے سے شعبہ کافی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔طلبہ وطالبات کی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور سماج کی ترقی کیسے ہو اس کے لئے کوشش کریں۔انہوں نے کہا تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور سنسکار بھی سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم بغیر تربیت کے ادھورا ہے۔اس لئے تعلیم حاصل کریں لیکن اس کے ساتھ تربیت اور اخلاق بھی سیکھی تبھی آپ کا مستقبل تابناک ہوگا اور سماج کو آئینہ دکھا سکیں گے۔
اس موقع پر جے پی یونیورسٹی چھپرہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ ادب سماج کا آئینہ ہوتا ہے۔اس لئے شعراء اور ادباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ بہتر ماحول،پر امن فضا کے لئے اور ملک کی ترقی کے لئے اپنے سماج کو آئینہ دکھائیں۔آپ اپنے سماج کو جیسا چاہیں ویسا بدل سکتے ہیں۔انہوں نے موجودہ حالات پر بھی زبردست تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے حالات سے نمٹنے اور اس پر روک لگانے کی ذمہ داری بھی آپ کی ہے۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ سے بھی کہا کہ آپ جب محنت سے پڑھائیں گے اور بچوں کا خیال رکھیں گے اور بچوں کو اپنا سمجھیں گے تو وہ بچے آپ کی زندگی بھر قدر کریں گے۔


اس موقع پر بھاگلپور کے ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے کہا کہ شعبہ اردو پی جی ڈپارٹمنٹ کے صدر مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اردو     کے فروغ اور ترقی کے لئے نمایاں کام کیا ہے۔انہوں نے طلبہ وطالبات کو اپنے مضامین میں زبردست طریقے سے محنت کرنے کی صلاح دی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر بی سی پانڈے ،تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی کے سابق استاذ شعبہ حیوانات ڈاکٹر تپن کمار گھوش وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔مشاعرے کی صدارت جے آر ایس کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر اقبال حسن آزاد نے کی جب کہ نظامت کی ذمہ داری پی جی اردو ڈپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے نبھائی۔انہوں نے کہا کہا کہ اردو کا کردار ہمیشہ سے سیکولر اور ایک جیتی پسند رہا ہے لہذا سیمینار کا موضوع تحریک ازادی ہند میں صبح شندر بوس کی خدمات اس کا بین ثبوت ہے۔


اس موقع پر فیض رحمان فیض فتحپوری،جے آر ایس کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر اقبال حسن آزاد،ڈاکٹر راشد طراز،جوثر ایاغ،سید شبیر احمد جعفری،مظہر مجاہدی،شوشیل ساحل،ڈاکٹر ارشد رضا،ڈاکٹر صدیق،جاوید انور بھاگلپوری،نشاط پروین مونگیر،ڈاکٹر ایم اے جوہر،جاوید اختر مونگیر،احتشام عالم،اکرام حسین شاد،قمر تاباں وغیرہ نے اپنے کلام پیش کئے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں افضل صالحہ نوشاد مکرم جنبی سدھیر ابھیشیک وغیرہ کی خدمات قابل ذکر رہی۔اظہار تشکر ڈاکٹر شو کمار منڈل نے کیا