آگرہ ۔ مسجد نہر والی سکندرہ میں خطیب جمعہ محمد اقبال نے آج نمازیوں سے “ اللہ کے خوف “ کے بارے میں خطاب کیا ، انھوں نے پہلے قرآن کی سورہ پڑھی جس کا ترجمہ “ اور مجھ سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو “ آل عمران آیت نمبر 175۔ انھوں نے کہا ، آج ہماری حالت یہ ہے کہ ہم اللہ کے علاوہ ہر ایک سے ڈر رہے ہیں ، کبھی ہمیں غریبی کاخوف ہے کبھی بیماری کاخوف ہے ، کبھی نوکری جانے کا غم ہے ، کبھی اپنے بوس کا، کبھی سرکار کا ، کبھی کسی کا ، کبھی کسی کا۔ یعنی ہم مستقل ڈر اور خوف کے ماحول میں جی رہے ہیں ، اس کا حل کیا ہے ؟ قرآن نے اس کا حل بتا دیا ، “ کہ صرف مجھ سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو “ اب فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہم ایمان والے ہیں یا نہیں ۔ ہم سب سے ڈر رہے ہیں سواے اللہ کے۔ خوب سن لو جو اللہ سے ڈرتا ہے پھر سب اس سے ڈرتے ہیں ۔ ہمیں اس ماحول کو بدلنا ہوگا ، آج ہم یہ فیصلہ کریں ، ڈر صرف اللہ کا ، قسم ہے کائینات کے بنانے والے کی اگر ہم صرف اپنے رب سے ڈریں گے تو تمام دنیا ہمارے سے ڈرے گی ، اس کے لیے ہمیں صرف “ اللہ کی ماننی ہے “۔
اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔