उर्दू

سشکت سینا کی قومی صدرشوبھا کھنڈیلوال کی رہائش گاہ پر میٹنگ کا انعقاد

آگرہ :سشکت سینا کی قومی صدر شریمتی شوبھا کھنڈیلوال کی رہائش گاہ 103 کاویری گرینڈ کیلاش وہار نربھے نگر میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی۔جس میں لوک سبھا انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کام کرنے کی ذمہ داریوں کا فیصلہ کیا گیا۔ا س دوران راشٹریہ سویم سیوک کے رکن ڈاکٹر اندریش جی بھائی کے یوم پیدائش کے موقع پر سنگھ اور راشٹریہ مسلم منچ کے رہنما، ہم سب ایک ہزار لوگوں نے لڈو بانٹنے کا کام کیا، کیوں کہ بھائی صاحب کو کیک کی روایت پسند نہیں ہے، ہم سب نے اندریش جی بھائی صاحب کی لمبی عمر کے لیے دعا کی، سماج میں ان جیسے اچھے لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے، اس کے بعد سینا کے لوگوں نے آپس میں لڈو بانٹے۔ غریب بچوں نے تقسیم کا کام کیا۔گڈو قریشی، سلیم قریشی ،سلیم قریشی، صدام، اظہر عمری، نجمہ خان، ریکھا ،کرتار سنگھ ،گھیل، عادل خان، محمد تاج ،محمد ارشاد، انیش راجپوت ،پھول سنگھ، رخسانہ بیگم، راجہ خان، نمیتا ،ہرشیت ،ممتا بگھیل، شوبھنا، پرینکا وغیرہ آج کی میٹنگ میں موجود تھیں۔