उर्दू

اے ایم یو کی طالبہ نے انٹر کالج کوئزمقابلہ جیتا

علی گڑھ: پیرامیڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے آپٹومیٹری کی طالبہ ارم فاطمہ نے جامعہ ہمدرد، نئی دہلی اور سری رام چندرن انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، چنئی کے اشتراک سے انڈیا ویژن انسٹی ٹیوٹ، چنئی کے زیر اہتمام ’اسٹوڈومیٹری کانفرنس‘ کے دوران انٹر کالج کوئز مقابلہ جیتا۔ اس کوئز میں دو سو سے زائد طلباء شریک ہوئے تھے۔انھوں نے آصفہ کامران کے ہمراہ ٹاپ فائیو میں جگہ بنائی۔
انھیں لارنس اینڈ مایو کی جانب سے یادگاری نشان اور گفٹ واؤچر دیا گیا۔