شکشک آمدار وکرم کالے صاحب اور معزز مہمانان کے ہاتھوں سے 23 معلمین کو اعزاز۔۔۔
اورنگ آباد۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیپی ٹو ہیلپ فاونڈیشن کی جانب سے اساتذہ کے لئے عید میلادالنبی کے موقع پر ریاستی سطح کے مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا اس مقابلے میں فاتحین میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، اور اساتذہ کو نمایاں کارکردگی انجام دینے کے لئے مثالی اساتذہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام کی صدرات شکشك آمدار وکرم کالے صاحب نے فرمائی۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مشہور وکیل ایڈوکیٹ خِضر پٹیل صاحب، مہانگر پالیکا کے کارپوریٹر سماجی کارکن فردوس فاطمہ رمضانی خان میڈم، کامریڈ شیخ بابو، آدرش شکشک سمیتی کے دلیپ ڈھاکنے اور شریریرام بوچرے, خوٹے سر دیگر مہمان موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ ہوا ، جبکہ پروگرام کا اختتام (اختتام) قومی گیت یعنی راشٹرگیت پر عمل میں آیا۔
ریاستی سطح پر عید میلادالنبی کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلہ کے تمام شرکاء کو پہلا انعام، دوسرا انعام اور تیسرا انعام یافتہ اساتذہ ایک کتاب ، ایک ٹرافی اور سپاس نامہ اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر دو ترغیبی انعامات بھی دیئے گئے۔ اسکے بعد مثالی معلم ایوارڈ کی تقریب شروع ہوئی۔ ریاستی سطح پر 6 اساتذہ اور ضلع سطح پر 10 اساتذہ کو مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا. ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو فاؤنڈیشن کی جانب سے شاندار ٹرافی، ایک سند اور ایک کتاب دیکر معزز مہمانان کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ پروگرام بھارت رتن مولانا آزاد ریسرچ سنٹر، ٹی وی سنٹر، اورنگ آباد میں جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ شروعات میں تنظیم کے بانی صدر شیخ عبدالرحیم سر نے فاؤنڈیشن کے اغرا ض و مقاصد اور کارکردگی بتائی اور سبھی مہمامانان ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن ہر ایک سرگرمی کی تعریف کی اور ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے صدر شیخ عبدالرحیم کی تمام کاوشو ں کو سراہا اور پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کیا۔ شفیق پٹھان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں اساتذہ ، اساتذہ دوست اور اہل خانہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
اس پروگرام کے بعد تمام اساتذہ ،دوست احباب کےلئے طعام کا نظم ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے صدر شیخ عبدالرحیم، شیخ شبیر، شفیق پٹھان، سیّد تعظیم، شاہ رخ پٹھان، شیخ ظفر ،عرفان خان، شیخ صابر، شاہ رخ پٹھان، فرمان خان، شیخ وسیم، شیخ علیم، شاہین ناز، صائمہ ترنم وغیرہ نے انتھک محنت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔