उर्दू

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دہلی و ہریانہ کے 127 بچوں کو اسکالر شپ تقسیم کیا

 تعلیم سے ہی تقدیر بدلے گی / کلیم الحفیظ

 نئی دہلی  وزن 2026 کے یتیموں کی کفالت کے شعبے اور ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دہلی اور ہریانہ کے بچوں کے لیے اسکالر شپ کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا ۔ 

دی اسکالر اسکول کے کانفرنس ہال منعقد ایک پروگرام میں  یو جی، پی جی اسکا لر شپ، پروفیسر صدیق حسن میموریل پی جی اسکالرشپ، اور یتیم بچوں نے اسکالرشپ حاصل کیا. 

فاونڈیشن اس کے تحت ہر سال ہیومینٹیز کے طلبا کو اسکالرشپ دیتا ہے اس میں صحافت، تعلیم، تاریخ، معاشیات، سیاسیات، جغرافیہ، سماجیات، نفسیات اور زبانوں کے کورسز کر نے والے طلبا شامل ہوتے ہیں ۔

اس بار 4طلبا کو پروفیسر صدیق حسن میموریل پی جی اسکالرشپ، دی گئی، 28 انڈر گریجویٹ طلبااور  پی جی کے چار طلبا شامل تھےاس کے علاوہ 95 یتیم بچوں کو  اسکالر شپ دی گئی

اس موقع پر انڈو انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی کے انسٹرکٹر نے یتیم بچوں کے لیے سیلف ڈیفینس کی ٹریننگ کا اسپیشل سیشن لیا . 

 تاکہ بچوں میں حالات سے متعلق آگاہی ہو، طلباء میں کسی بھی صورت حال میں خود کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت اور اعتماد پیدا ہو۔

پروگرام کی صدارت  میڈیکل سروس سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محمد فاروق نے کی، اور مہمانِ اعزازی کے طور پر الحفیظ ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیرمین کلیم الحفیظ شریک ہوئے. 

 کلیم الحفیظ نے بچوں سے کہا، بچو ں یہ بات ذہن نشین کرلو کہ تعلیم سے محروم انسان معاشرے کی تعمیر میں با معنی رول ادا نہیں کر سکتا. فاونڈیشن نے آپ کو اسکالر شپ دے کر آپ کی بڑی مدد کی ہے. اس مدد کو اپنی زندگی سنوارنے کے لیے بہتر استعمال کریں. یہ اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ تعلیم سے ہی آپ کی تقدیر بدلے گی. 

صدر مجلس ڈاکٹر  ایم فاروق نے کہا فاونڈیشن آپ کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کر رہا ہے، یہ دنیا کمپٹیشن کی ہے اپنے اندر وہ صلاحیت پیدا کریں جس کی بدولت آپ  اپنا کریر سنوار سکیں اور جب آپ کامیاب ہو جائیں تو اپنے آس پاس کے دوسرے بچوں کی اسی طرح مدد کریں. 

دیگر معززین شہر میں  مسٹر ایر، چیف انجینئر، میونسپل کارپوریشن، دہلی  عقیل احمد، اگنو کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عطاالرحمن اعظمی جامعہ ملیہ کے سوشل ورک ڈپار کے اسسٹنٹ پروفیسر  ڈاکٹر حبیب  الرحمان موجود تھے۔

فاونڈیشن کے سینئر پی آر مینیجر ڈاکٹر رضوان رفیقی، سلیم اللہ خان سینئر مینیجر، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایچ ڈبلیو ایف ڈاکٹر عارف ندوی مینیجر، ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ، نوفل پی کے سی ای او، ایچ ڈبلیو ایف نے شرکت کی.