उर्दू

وزن 2026 نے 25ہزار خاندانوں تک رمضان کٹ پہونچا نے کا کام شروع کیا

نئی دہلی :   ہر سال کی طرح امسال آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ نے  وزن 2026 کے تحت ملک کے طول عرض میں ماہ رمضان میں غرباءومساکین کی اعانت کا آغاز کر دیا ہے ۔ رمضان سے قبل رمضان کٹ تقسیم کا پہلا پروگرام جامعہ نگر کے ملی ماڈل اسکول میں ہوا. جس میں جامعہ نگر کے ضرورت مندوں میں رمضان کٹ تقسیم کی گئی.
آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ اس پروگرام کے تحت ایک خاندان کو ایک ماہ کا راشن مہیا کراتا ہے۔   دہلی, ہریانہ ،پنجاب،راجستھان،گجرات،یوپی ،بہار،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،مغربی بنگال ،کرنا ٹک اور تمل ناڈو سمیت ملک کی 22 کی ریاستوں میں 25 ہزار خاندانوں کو رمضان  کٹ تقسیم کی جا رہی ہے۔

وژن 2026 کے رمضان کٹ ڈسٹری بیوشن انچارج محمد اسلام نے بتایا کہ اس سال پہلے مرحلے میں رمضان میں 25 ہزار رمضان کٹ  تقسیم کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے. توقع ہے کہ ہم 15 رمضان تک یہ کام مکمل کر لیں گے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ آئی آر ایف رمضان میں غریب عوام کی خصوصی اعانت کرتا ہے رمضان سے قبل ضرورت مند خاندانوں کی نشاندہی کاکام  مقامی لوگوں اور والینٹیرس کے ذریعے مکمل کرلیا جاتا ہے.

واضح ہوکہ رمضان  کٹ میں اتنا راشن اور کھانے پینے کا سامان ہوتا ہے جو ایک خاندان کے 6 افراد کے لیے ایک ماہ تک کے لیے کافی ہو ۔  فاونڈیشن کی سماجی خدمات کا دائرہ اب کافی وسیع ہو چکا ہے سیزنل پروجیکٹ کے علاوہ تعلیم ، صحت اور روزگار فراہمی کے بڑے پروگرام زیرعمل ہیں ۔