उर्दू

کمفرٹ زون سے باہرنکل کر اس رمضان کی برکتیں حاصل کریں : محمد اقبال

آگرہ ۔ مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے آج لوگوں کو رمضان کے اس خاص مہینہ میں زور دے کر کہا کہ اپنے آپ کو اب تو “ کمفرٹ زون “ سے باہر نکالیں ، گیارہ مہینہ ہم سب ایک روٹین والی زندگی جیتے ہیں ،اب اللہ کی طرف سے اس خاص مہینے میں جو برکتیں رکھی ہیں وہ اسی کو ملیں گی جو خود کو “ کمفرٹ زون “ سے باہر نکالے گا ، اصل میں یہ خاص مہینہ ہماری ٹرینگ کے لیے ہے ، اس ٹرینگ میں خود کو لگائیں تاکہ آنے والے گیارہ مہینوں میں ہم اس طرح زندگی “ گزاریں “ جو اللہ کو مطلوب ہے ، اب تک ہم سب کی زندگی میں بہت سے رمضان آے لیکن ہمارے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، کیونکہ ہم نے اس ٹرینگ والے مہینے کو بھی روٹین سمجھ کر گزار دیا ، نہ ہم کو اللہ کی برکتیں ملیں ، نہ ہم میں کچھ تبدیلی آئی ، اس لیے اب اللہ نے اس زندگی میں پھر ایک “ موقع “ دیا ہے ، عقل مندی کا تقاضا ہے کہ اس مرتبہ ہم اس سے مکمل طور پر فائدہ اٹھائیں ، اگر کسی کو یہ یقین ہو کہ وہ آیندہ سال بھی “ زندہ “ رہے گا ، تو وہ “ کمفرٹ زون “ میں رہ سکتا ہے، فیصلہ ہمیں خود کرنا ہے ، اللہ کی طرف سے تو پیغام آچکا ، اب جو بھی عمل کرلے وہ کامیاب ، اس لیے ہم اس رمضان کو اپنی زندگی کا آخری سمجھ کر جو بھی ہم کرسکتے ہوں کرلیں اور اس کی برکتیں حاصل کرلیں ، تاکہ ہم بھی کامیاب لوگوں کی لسٹ میں شامل ہوسکیں ،اور ہمیں اپنی پرماننٹ جگہ جنت الفردوس میں آسانی سے “ داخلہ “ مل جاے ، اللہ ہم سب کو اپنے فضل سے اس رمضان کی قدر کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔