آگرہ ۔ مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے رمضان کے بعد اپنے پہلے خطبہ جمعہ میں لوگوں کو اللہ کی طرف سے ایک شاندار “ آفر “ کے بارے میں جانکاری دی ، انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا یہ کتنا بڑا انعام ہے کہ وہ اپنے بندوں کو رمضان کے بعد بھی اپنی رحمت سے نوازنا چاہتا ہے اور وہ بھی صرف تھوڑی سی کوشش سے اور انعام بہت بڑا ، جی ہاں ،صحیح مسلم کی حدیث جس کا نمبر ہے 2758 اس میں اللہ کے رسول نے فرمایا “ جس نے رمضان کے روزے رکھے ، پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ پورا سال روزے رکھنے کی طرح ہے “ کتنی بڑی بات بتائی جا رہی ہے ، صرف چھ روزے رکھ کر پورے سال روزے رکھنے کا ثواب مل رہا ہے ، رمضان کی عادت تو ابھی ہم سب کے پاس ہے ہی اگر ہم چھ روزے اور رکھ لیں تو اللہ کی طرف سے بہت بڑا انعام مل جاے گا یہ بہت بڑا “ آفر “ ہے ہم سب اس طرف خاص دھیان دیں ،
آپ اس پورے مہینے میں یہ چھ روزے مکمل کرسکتے ہیں دو دو کرکے بھی رکھ سکتے ہیں ، ایک ساتھ بھی رکھ سکتے ہیں یہ آپ کی اپنی سہولیت ہے ، ہاں اگر کسی کے رمضان کے روزے چھوٹ گئیے ہیں کسی وجہ سے تو پہلے ان کو پورا کرلیں ۔
اللہ کے بندو ! اس آفر کو نہ چھوڑیں ، فائدے کا سودا ہے . اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔