उर्दू

محمد التمش خالد کو پی ایچ ڈی کئی ڈگری تفویض


عالیہ یونیورسٹی کولکاتا شعبہ ¿ اردو کے ریسرچ اسکالراور معروف صحافی محمد التمش خالدبن محمد خالد سیف اللہ کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا،انہوں نے اپنا مقالہ ڈاکٹر درخشاں زریں صاحبہ ایسو سی ایٹ پروفیسر اور صدر شعبہ ¿ اردوعالیہ یونیورسٹی کی زیر نگرانی ”مغربی بنگال میں اردو صحافت اور ڈاکٹر جاوید نہال “ کے موضوع پر مکمل کیا۔جس کا فائنل وائیوا 5فروری 2024 کو منعقد ہواتھا۔جس میںبطور ایکسپرٹ ڈاکٹر زرینہ زریں ایسو سی ایٹ پروفیسر کلکتہ یونیورسٹی موجودتھےں۔محمد التمش خالد نے وائیوا میں پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب نہایت ہی شاندار اور تشفی بخش دئے جس پر ایکسپرٹ کے ساتھ وائیوا میں موجود تمام مندوبین اور ریسرچ اسکالرز بہت محفوظ ہوئے۔ اس وائیوا میں صدر شعبہ اردوپروفیسر درخشاں زریں ،پی ایچ ڈی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سعید احمد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ¿ اردو عالیہ یونیورسٹی،ڈاکٹر نیلوفر پروین اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ¿ اردو ،ڈاکٹر اقلیمہ خاتون اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردواور دیگر اساتذہ کے ساتھ دیگر شعبہ ¿ جات کے پروفیسرز اوراسکالرز نے بھی شرکت کی۔ محمد التمش خالد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کئے جانے پر اسلامیہ ہائی اسکول کے سینئر ٹیچر جناب زبیر عالم ،انجمن گرلس ہائی اسکول کی سینئر ٹیچر محترمہ ہما خالد،پندرہ روزہ شہر نشاط کلکتہ کے اعزازی مدیر اعلیٰ سرپرست جناب ایڈووکیٹ لیاقت علی خان اور شہر نشاط کی پوری ٹیم کے علاوہ شعبہ ¿ اردو،عرابک،اسلامک ہسٹری کے تمام اساتذہ اور دیگر اہم ادبی وملی شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔محمد التمش خالد نے اس کامیابی پروالدین محمد خالد سیف اللہ ،والدہ آسیہ خاتون،شریک حیات سلمہ بیگم،لخت جگر محمد عمر خالد،بڑی بہن حنا خالد،بڑے بہنوئی خالد مختار ،چھوٹے بھائی محمد علی خالد،محمد سبکتگین خالد اورتمام رفیقان و محبان،اساتذہ بالخصوص اپنی نگراں ڈاکٹر درخشاں زریں صاحبہ کاشکریہ ادا کیا۔نیز اپنے بڑے ماموں مرحوم ایڈووکیٹ اشرف علی کی دعاﺅں کا اسے ثمرہ قراردیا۔واضح ہوکہ محمد التمش خالد شعبہ ¿ صحافت سے وابستہ ہیں اور مشرقی ہند کا کثیر ا لاشاعت پندرہ روزہ ”شہر نشاط“ کے مدیر اور مالک ہیں۔