उर्दू

سی ٹیگ سینٹر جامعہ نگر میں CUET کی کوچنگ شروع

نئی دہلی :  ملک کی معتبر یوںیورسٹیوں میں CUET کے راستے داخلے پانے کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائڈینس جامعہ نے ایس آئی او کے اسشتراک سے کوچنگ کا آغاز کیا ہے ۔ یہاں داخلہ امتحان سے قبل تک روزانہ 35 بچوں کے بیچ کو کوچنگ دی جا رہی ہے ۔

سینٹر میں وقفے وقفے سے شارٹ ٹرم کے متعدد کورسیز چلائے جا تے ہیں ، پروگرام انچارج ابو ذر نے بتایا کہ اسی ہفتے 38 بچوں نے نرسنگ کورس کی ٹریننگ مکمل کی ہے ۔ اب یہ لوگ ہیلھ کے شعبے میں خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حا ل ہی میں آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے اشتراک سے 15 بچوں کے ایک بیچ نے کامیابی کے ساتھ کمپیوٹر ٹرینگ مکمل کی ہے ۔

آئی ایس ٹی سی جامعہ نگر گزشتہ کئی سالوں میں نرسنگ، کمپیوٹر، ڈیجیٹل ،مارکیٹنگ کے میدان میں بچوں کو شارٹ ٹرم کی ٹریننگ دیکر روزگار سے جوڑنے میں کامیاب رہا ہے ۔ نرسنگ کے بچوں کو بڑی آسانی سے الشفا ہاسپٹل میں ٹریننگ مل جاتی ہے ۔