उर्दू

پریس کلب آف انڈیا نے صحافی راجندر سنگھ تگر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا

نئی دہلی :  پریس کلب آف انڈیا نے مبینہ طور پر بھتہ خوری کے معاملے میں پنجاب پولیس کے ذریعہ سینئر صحافی راجندر سنگھ تگر کی اچانک گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
چنڈی گڑھ پریس کلب اور پنجاب میں صحافتی برادری نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیگر کی گھوٹالوں کی رپورٹ کو خاموش کرنا ہے۔  پی سی آئی کی مینیجنگ کمیٹی نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرنے  سے گریز کرے گی ۔

کمیٹی نے کہا ہم پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے درخواست کریں گے کہ اس پیش رفت کی باریک بینی سے نگرانی کرے تاکہ اس عمل کو سزا کے طور پر استعمال نہ کیا جائے اور آزادانہ طور پر رپورٹ کرنے کی پریس کی آزادی پر قدغن نہ لگائی جائے۔
ہم چندی گڑھ پریس کلب کے عہدے داران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور گرفتاری سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔