اورنگ آباد – مورخہ 13 مئی 2024 یعنی بروز پیر کو جمہوریت کی بنیاد مضبوط بنانے کے لئے آپ کو ووٹ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ووٹ آپ کا حق ہے اور اس حق کا آپ بھی استعمال کیجئے ایسی اپیل ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر شیخ عبد الرحیم سرنے کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے پورے اورنگ آباد لوک سبھا انتخابات میں چوتھے مرحلے میں اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ کے لئے بروز پیر 13 مئی 2024 کو صبح سے شام تک ووٹ ڈالے جائیں گے سبھی بھائی اور بہنوں سے گزارش ہے کہ گھر سے باہر نکل کر جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا قیمتی ووٹ ڈالیں اور اپنے افراد خاندان اور دوست و احباب کو اس بات کی اطلاع دیں اور ووٹ ڈالنے کیلئے آمادہ کریں۔ آج تک یہ دیکھا گیا ہے کہ ووٹنگ فیصد صرف 55 سے 60 ہی رہا ہے۔ اسلئے ہم سب کو کوشش کرنا چاہیے کہ ووٹنگ کا فیصد اس بار سو فیصد ہو ۔ اسی لئے ووٹرز کو سرکار نے بھی سرکاری نیم سرکاری عملے کو تعطیل دی ہے اس لیے سرکاری نیم سرکاری عملہ سے درخواست کی جاتی ہے کی اس تعطیل کا فائدہ اٹھائیس اور صد فیصد ووٹنگ کرے ۔ ووٹنگ کی شرح میں اضافہ کرنے کے لئے ہم سبھی کا فرض بنتا ہے کی ووٹ کرنے کے لئے ہم سب ملکر اس کے متعلق سبھی کو آگاہ کرے اور یہ نا سوچے کہ ہمارے ایک ووٹ سے کیا فرق پڑتا ہے؟ فرق ضرور پڑتا ہیں صرف ایک ووٹ سے کئی جگہ امیدوار ایک ووٹ سے منتخب ہوتے اور کوئی ہار جاتا ہے۔ صبح پہلے آپ خود ووٹ ڈالکر دوسروں کو بھی آمادہ کریں۔ یہ ہمارا جمہوری فرض ہیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کرنے کی کوشش کیجئے ایسی اپیل ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے کی گی ہے ۔
جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے ووٹ ضرور ڈالیں ۔ شیخ عبدالرحیم
May 7, 20240

Related Articles
April 6, 20250
وقف ترمیمی قانون کو جمعیۃعلماء ہند نے سپریم کورٹ میں چیلینج کیا
اوقاف کا تحفظ ہمارامذہبی فریضہ ہےرٹ پٹیشن میں نوٹیفیکشن جاری کرنے سے روکنے کے لئے عبوری ہدایت جاری کرنے کی بھی درخواست
خون کے آخری قطرہ تک آئین کی بالادستی، سیکولرازم ،جمہوریت اوراوقاف کے تحفظ کے
Read More
December 13, 20240
کیا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قانون کے ماہرین کا فقدان ہو چلا ہے؟
(علی گڑھ )شوذب منیرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حالیہ دنوں سے کچھ ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں ، جسکوہر دیکھنے اور سننے والا یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قانون کے ماہرین کا فقدان
Read More
March 8, 20240
خواتین مضبوط ہونگی تبھی معاشرہ ترقی کرے گا/ رحمت النساء
عالمی یوم خواتین پر جامعہ نگر میں 'ٹوئیٹ' کی جانب سے خواتین کی معاشی ترقی پر مذاکرہ
نئی دہلی . وژن 2026 کے تحت خواتین کے حقوق اور ترقی کے لئے کام کرنے والی تنظیم ومن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹر
Read More