اورنگ آباد – مورخہ 13 مئی 2024 یعنی بروز پیر کو جمہوریت کی بنیاد مضبوط بنانے کے لئے آپ کو ووٹ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ووٹ آپ کا حق ہے اور اس حق کا آپ بھی استعمال کیجئے ایسی اپیل ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر شیخ عبد الرحیم سرنے کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے پورے اورنگ آباد لوک سبھا انتخابات میں چوتھے مرحلے میں اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ کے لئے بروز پیر 13 مئی 2024 کو صبح سے شام تک ووٹ ڈالے جائیں گے سبھی بھائی اور بہنوں سے گزارش ہے کہ گھر سے باہر نکل کر جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا قیمتی ووٹ ڈالیں اور اپنے افراد خاندان اور دوست و احباب کو اس بات کی اطلاع دیں اور ووٹ ڈالنے کیلئے آمادہ کریں۔ آج تک یہ دیکھا گیا ہے کہ ووٹنگ فیصد صرف 55 سے 60 ہی رہا ہے۔ اسلئے ہم سب کو کوشش کرنا چاہیے کہ ووٹنگ کا فیصد اس بار سو فیصد ہو ۔ اسی لئے ووٹرز کو سرکار نے بھی سرکاری نیم سرکاری عملے کو تعطیل دی ہے اس لیے سرکاری نیم سرکاری عملہ سے درخواست کی جاتی ہے کی اس تعطیل کا فائدہ اٹھائیس اور صد فیصد ووٹنگ کرے ۔ ووٹنگ کی شرح میں اضافہ کرنے کے لئے ہم سبھی کا فرض بنتا ہے کی ووٹ کرنے کے لئے ہم سب ملکر اس کے متعلق سبھی کو آگاہ کرے اور یہ نا سوچے کہ ہمارے ایک ووٹ سے کیا فرق پڑتا ہے؟ فرق ضرور پڑتا ہیں صرف ایک ووٹ سے کئی جگہ امیدوار ایک ووٹ سے منتخب ہوتے اور کوئی ہار جاتا ہے۔ صبح پہلے آپ خود ووٹ ڈالکر دوسروں کو بھی آمادہ کریں۔ یہ ہمارا جمہوری فرض ہیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کرنے کی کوشش کیجئے ایسی اپیل ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے کی گی ہے ۔
جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے ووٹ ضرور ڈالیں ۔ شیخ عبدالرحیم
May 7, 20240
Related Articles
November 25, 20230
ملک ایک بڑی تبدیلی کی طرف گامزن :پورن داوڑ
آگرہ:بالکل وہی مسائل، ریاستوں میں وہی صورتحال جو 1993 یا 2003 میں تھی۔ جب معروف صحافی اور ادیب راجیش بادل جی نے 1993 اور 2003 کی کچھ انتخابی رپورٹس کو مدھیہ پردیش کے انتخابات کے تناظر میں رکھا تو ایس
Read More
April 5, 20240
اپنے اندر دوسروں کے لیے احساس پیدا کریں وہ ہی کامیابی ہے : محمد اقبال
آگرہ ۔ مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے آج اپنے خطبہ میں لوگوں کو رمضان اور اس کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کی ، انھوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے اس بابرکت مہینہ میں اپنے آپ کو اللہ اور اس ک
Read More
April 22, 20240
عالمی یوم ارض کے موقعہپر سیمینار/ویبینار کا انعقاد
بھاگلپور: ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر،21 اپریل 2024 کو، بھارتیہ نیوٹریشن ایسوسی ایشن (این ایس ائی) اور سفالی سنستھان کے بھاگلپور چیپٹر کے زیر اہتمام سفالی کیمپس میں ایک سیمینار کم ویبینار کا انعقاد ک
Read More