उर्दू

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا اور ہیلپنگ ہینڈز فاؤنڈیشن نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

آگرہ۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا اور ہیلپنگ ہینڈز فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح آگرہ کے سینئر صحافی اظہر عمری نے کیا۔
کیمپ کے دوران ڈاکٹر اکشے گیلانی ایم ڈی ہومو فزیشن اور ڈاکٹر تسلیم عباس گائناکالوجسٹ نے کیمپ کا دورہ کیا۔


ایم ایس او کے ریاستی نائب صدر شان رضا برکاتی نے کہا کہ ایسے میڈیکل کیمپوں کی ہماری سماجی خدمت جاری رہے گی۔


میڈیکل کیمپ میں 200 سے 250 بچوں، مرد و خواتین کی جانچ کی گیی  
کیمپ میں ہیلپنگ ہینڈز فاؤنڈیشن کے بانی واصف شیخ نے اپنے ہیلپنگ ہینڈز ڈائیگنوسٹک کی جانب سے خون کے تمام ٹیسٹوں پر 50فیصد رعایت دے کر معاشرے کے لوگوں کو راحت فراہم کی۔
کیمپ کے دوران موجود تمام معززین شریف بھائی، صائم احمد سماجی کارکن، آصف شیخ برکاتی، شکیل بھائی، مولانا صغیر احمد، قاری منظر عالم صاحب اور دیگر موجود تھے۔