उर्दू

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی وفدکادورہئ بہار

ضلع کٹیہار کے متعددمواضعات میں بھیانک آتش زنی سے ہوئی تباہیوں کا جائزہ اورمتاثرین کے مابین ریلیف کی تقسیم
نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب حفظہ اللہ کی قیادت میں مورخہ ۲۱/مئی ۴۲۰۲ء مرکزی جمعیت کے اعلیٰ سطحی وفد نے بہارکے متعددمقامات خصوصاًضلع کٹیہارکے مختلف مواضعات کادورہ کیااوربھیانک آتش زنی سے ہوئی تباہیوں کا جائزہ لیا،متاثرہ مقامات خصوصاً ببلابنا گاؤں میں آتش زدگان کے مابین نقد ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی، آتش زنی کے متاثرین میں سے جو انتہائی مفلوک الحال ہیں ان کی باز آباد کاری کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا اور اس کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ ببلا بنا گاؤں یوں تو گنگا ندی کے کٹاؤ کی وجہ سے پہلے ہی شدید طور پر متاثر تھا اور آدھا گاؤں اس کی زد میں آکر بے نام ونشان ہوگیا تھا لیکن افسوس کہ گزشتہ 28/اپریل/2024ء کی شدید آتش زنی کی لپیٹ میں بقیہ آدھا گاؤں بھی آگیا اور سب کچھ تباہ وبرباد ہوگیا۔واضح ہو کہ اس عظیم بستی کا بڑا حصہ کٹاؤ کا شکار ہوچکا ہے اور اس میں واقع عظیم الشان دو منزلہ مسجد کے در و دیوار سے گنگا کی موجیں ٹکرا رہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے اپنے طور پر مسجد کے مزید کٹاؤ سے بچاؤ کا انتظام کررکھا ہے۔موقر وفد نے ظہر و عصر کی نمازیں اسی مسجد میں ادا کی اور لوگوں کو تسلی دی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ بعد از خرابی بسیار کٹاؤ سے روکنے کا کام حکومت کی طرف سے شروع ہوا چاہتا ہے۔ جس کی تیاریوں کا وفد نے مشاہدہ بھی کیا اور حکومت بہار سے اپیل کی گئی کہ اس کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
پریس ریلیز کے مطابق امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ صاحب گنج جھارکھنڈ کی معروف بستی لال بتھانی جو در اصل کٹیہار میں ساحل گنگا پر بسی ان متعدد بستیوں کا مجموعہ ہے جن کے باشندے مختلف اوقات میں گنگا کے کٹاؤکی وجہ سے نقل مکانی کر کے یہاں آکر بس گئے تھے، میں واقع مدرسہ اسلامیہ کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرکے ڈاکٹر رحمت اللہ سلفی صاحب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث کٹیہار وغیرہ کی معیت میں 11/مئی 2024ء کی صبح جھارکھنڈ سے منیہاری کے راستے گنگا ندی پار کرکے مدرسہ عطیہ للبنات راگھو پور پہنچے، وہاں صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے نائب امیر اور ضلعی جمعیت اہلحدیث کٹیہار کے امیر مولانا انعام الحق مدنی صاحب اور دربھنگہ سے تشریف لائے صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے ناظم جناب انجینئر سید اسماعیل خرم صاحب شامل وفد ہوئے۔پھر یہ قافلہ مدرسہ سراج العلوم حال بیدا ہوتے ہوئے ببلا بنا گاؤں پہنچاجہاں امیر محترم اور شرکاء وفد نے آ تش زدگان سے ملاقاتیں کیں اور صورت حال کا جائزہ لیا اور ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پرمولانا محمد حسن سلفی صاحب نائب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث کٹیہار وصدر مدرس مدرسہ سراج العلوم حال بیدا،گاؤں کے امام اور مقامی جمعیت کے ناظم مولوی نصیر الدین،مولانابدرعالم سلفی وغیرہم موجود تھے۔