راہل کے والد کا نام حسیبل ایس کے ہے ۔ پیشے سے راج مستری ہیں، روزانہ کی مزدوری پر کام کرتے ہیں
نئی دہلی : وژن 2026 کے اسکالرشپ شعبے کے لیے یہ خبرخوشی لیکر آئی کہ اس سے وابستہ مغربی بنگال کے ‘راہل ایس کے’ نے مغربی بنگال پبلک سروس کمیشن کے جوڈیشیل سروس کے امتحان میں 33 ویں رینک حاصل کی ہے ۔ راہل اب جج بن کر قوم کی خدمت کریں گے۔ راہل کے والد کا نام حسیبل ایس کے ہے ۔ پیشے سے راج مستری ہیں، روزانہ کی مزدوری پر کام کرتے ہیں ۔
وژن 2026 کے اسکالرشپ شعبے کے انچارج عبدالکریم نے بتایا راہل کا تعلق مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں جنگی پور سے ہے۔ انہوں نے 2018 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن (BA. LLB.) اور 2020 میں سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب سے لاء میں پوسٹ گریجویشن (L.L.M) مکمل کیا ۔
فی الحال وہ پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ وہ سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب سے قانون میں جے آر ایف کوالیفائیڈ ہیں۔ وہ کمزور مالی بیک گراونڈ سے آتے ہیں ، وژن 2026 کے اسکالرشپ شعبے نے ان کی پوسٹ گریجویشن کے دوران اسکالر شپ سے مدد کی ۔
14 مئی کو جب مغربی بنگال جوڈیشل سروس کے نتیجے آئے ۔ یہ امتحان مغربی بنگال پبلک سروس کمیشن (WBPSC) کے ذریعہ منعقد کیا گیا ہے اور اس نے 33 رینک حاصل کیے ہیں۔