उर्दू

سینٹرل حج کمیٹی زائرین حج کی پروازوں کی تاریخوں میں بار بار تبدیلی کرکے پنجاب کے حاجیوں کے ساتھ بھددا مذاق کر رہی ہے:- ایڈووکیٹ نعیم خان

اب 248 حاجیوں کی آخری پرواز نئی دہلی سے 25 مئی کو روانہ ہوگی۔

جالندھر 22 مئی (مظہر): پنجاب سے مقدس حج پر جانے والے 248 زائرین حج کے ساتھ سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا پنجاب کے حاجیوں کو دہلی حج منزل بلا کر بار بار حج فلائٹ شیڈیول کی تاریخوں میں بدلاؤ کر کے اس شدید گرمی میں پنجاب کے حاجیوں کے ساتھ سوچی سمجھی سازش کے تحت جان بوجھ کر بھدا مذاق کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم سنگٹھن پنجاب کے پردھان ایڈووکیٹ نعیم خان نے پنجاب سے آئے ہوئے حاجیوں کے گروپ سے ملاقات کے بعد ہند سماچار سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل حج کمیٹی نے سب سے پہلے پنجاب کے عازمین حج کو 11 مئی کی فلائٹ کی تاریخ دی تھی۔ پھر 24 مئی کی اور اب تاریخ میں ایک دن کا اور اضافہ کرکے 25 مئی کر دیا گیا ہے جس سے پنجاب بھر کے حاجیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ایڈووکیٹ نعیم خان نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا پنجاب کے حاجیوں کو ایک دن پہلے پیغام بھیجتی ہے کہ ان کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سے عازمین حج کی آخری فلائٹ 25 مئی کو ہے، اگر اس کے بعد بھی فلائٹ ہوتی تو پنجاب کے حاجیوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا۔
ایڈووکیٹ نعیم خان نے مرکزی حج کمیٹی پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لاکھوں روپے لینے کے بعد بھی حج پر جانے والوں کو سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
ایڈوکیٹ نعیم خان نے کہا کہ ہندوستان سے بڑی تعداد میں لوگ حج کے لیے سعودی عرب کے مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال ملک سے 1,75,025 لاکھ لوگ حج پر جا رہے ہیں۔