أگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں لوگوں کو حالات سے اوپر اٹھ کر سوچنے کے بارے میں نبی اکرم کے واقعات بتاے ، انھوں نے کہا کہ جب اللہ کے نبی ہجرت کرکے اپنے رفیق ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ مدینہ میں پہنچے تو مدینہ والوں نے آپ کا اس طرح استقبال کیا “ آپ دونوں یہاں محفوظ ہیں اور ہمارے سردار ہیں ، مسند احمد حدیث نمبر 12234 ۔ مگر اللہ کے نبی نے جو پیغام دیا وہ حالات سے بہت اوپر کا تھا ۔ سیر ة ابن ہشام جلد نمبر 1 اور صفحه نمبر 503 ، کو دیکھیں تو معلوم ہوگا ، آپ نے “ مدینہ ڈکلریشن “ جاری کیا ، اس میں لکھا کہ “ یہود کے لیے ان کا دین اور مسلمانوں کے لیے ان کا دین “ یہ بہت بڑی بات ہے جب کہ آپ اس وقت اس پوزیشن میں تھے کہ مکمل طور پر اسلام کا اعلان کرسکتے تھے ، لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا ۔ ہمارے لیے اس میں بہت بڑا “ سبق “ ہے ، اسی طرح بدر میں 70 مشرکین قیدی بنے ، ان کی رہائی کا فدیہ جو مقر کیا پوری دنیا میں اسکی مثال ملنا مشکل ہے ، فدیہ تھا کہ وہ مدینہ کے بچوں کو لکھنا سکھا دیں ، مسند احمد حدیث نمبر 2216 ۔ آپ کی اس پالیسی کے حساب سے مدینہ میں اس پہلے اسکول کے تمام ٹیچر مشرکین گروہ سے تعلق رکھتے تھے ، اس طرح کی آپ کو بہت سی مثالیں مل جائیں گی اللہ کے نبی کی سیرت میں ، جوکہ ہمارے لیے “ نمونہ “ ہیں ۔ ہمیں بھی اسی طرح کوشش کرنی چاہیے کہ حالات سے اوپر اٹھ کر سوچیں یہ نبی کا طریقہ ہے اس پر عمل کریں گے تو دنیا اور آخرت میں کامیابی ہمارا مقدر ہوگی ، ان شاءاللہ۔
اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرماے، آمین ۔